دیگر ممالک

وائٹ ہاؤس کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کورونا وائرس سے متاثر

وائٹ ہاؤس کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کورونا جانچ میں پازیٹو پائے گئے ہیں ۔ خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کورونا جانچ میں پازیٹو پائے گئے ہیں ۔ خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

اطلاعات کے مطابق 81 سالہ فاؤچی کو ویکسین کے تمام ڈوز لگ چکے ہیں ۔ انہیں بوسٹر کی دو خوراکیں بھی دی گئی ہیں ۔ فاؤچی کو اس وقت کورونا کی ہلکی علامات ہیں۔ وہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے ہیں۔

Published: undefined

فاؤچی حالیہ دنوں میں صدر جو بائیڈن یا کسی دوسرے سینئر سرکاری افسر کے رابطے میں نہیں رہے ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے رہنما خطوط اور اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں اور صحت یاب ہونے کے بعد ہی کام پر واپس آئیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاؤچی صدر بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشن ڈیزیز کے ڈائریکٹر ہیں ۔ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوراقتدار میں بھی وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اہم رکن بھی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined