دیگر ممالک

ترکی اور یونان میں چھوٹی سنامی ، 22 افرادہلاک، شہر ازمیر میں دہشت

زلزلے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی۔

@anadoluagency
@anadoluagency  

ترکی میں زلزلے سےشہر ازمیر اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے سے 120 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا ہے اور سمندر میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ۔ اس زلزلہ کے بعد سمندر کےپانی داخل ہونے کو چھوٹی سنامی کہا جا رہا ہے۔

Published: 31 Oct 2020, 8:11 AM IST

جمعہ کے روز ترکی میں ایجین ساحل اور یونان کے شمالی جزیرے سیموس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کے باعث کم از کم 22 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ازمیر کے قریب بحیرہ ایجیئن میں 16.5 کلومیٹر گہرائی میں تھا، زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا۔

Published: 31 Oct 2020, 8:11 AM IST

میڈیا نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ترکی کے شہر ازمیر کے علاقے سفری حصار میں 6 اعشاریہ 6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ازمیر جوترکی کا ایک خوبصورت اورچھوٹا سا شہر ہےاس میں زلزلہ کےبعد خوف پسرا ہوا ہے۔ ازمیر کی کئی عمارتوں کو گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس شہر کی ایک جانب سمندر ہے اور سمندر کےاس پار لوگوں کی آبادی ہے جہاں سے لوگ پانی کی کشتیوں کے ذریعہ شہر میں آتےہیں۔

Published: 31 Oct 2020, 8:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Oct 2020, 8:11 AM IST