
فائل تصویر آئی اے این ایس
ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بننے کے بعد کئی اہم اعلانات کئے جن میں غیر قانونی تارکین وطن سے لے کر پنامہ کینال تک کے کئی فیصلے شامل ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت میں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوتن کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ روس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے لیکن اگر روس راضی نہ ہوا تو اس کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 جنوری کو عندیہ دیا کہ اگر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی راستہ اختیار نہیں کیا تو روس پر اضافی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا، "میں روس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ میں روسی عوام سے پیار کرتا ہوں اور صدر پوتن کے ساتھ ہمیشہ سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں ۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ روس نے دوسری جنگ عظیم جیتنے میں ہماری مدد کی، جس میں تقریباً 60,000,000 جانیں ضائع ہوئیں۔ یہ سب کہہ کر مجھے روس کی ناکامی پر شدید دکھ ہوا، جس کی معیشت ناکام ہو رہی ۔ میں پوتن پر ایک بہت بڑا احسان کرنے جا رہا ہوں۔ ابھی امن قائم کرو اور اس احمقانہ جنگ کو روکو! یہ اور بھی خراب ہونے جا رہا ہے۔"
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ہم نے جلد کوئی معاہدہ نہیں کیا تو میرے پاس روس کی جانب سے امریکا اور دیگر شراکت دار ممالک کو فروخت کی جانے والی کسی بھی چیز پر اعلیٰ سطح کے ٹیکس، ڈیوٹیز اور پابندیاں عائد کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ ، یہ جنگ کبھی شروع نہ ہوتی اگر میں صدر ہوتا ہم اسے آسان طریقے سے کر سکتے ہیں اور آسان طریقہ ہمیشہ بہتر ہوتا ہے کہ اب مزید جانیں ضائع نہیں ہونی چاہئیں۔‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز