دیگر ممالک

وینزویلا میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 235 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بچاؤ اور تعمیر نو کے لیے ضروری اقدامات کا دیا حکم

نیشنل اسمبلی کے اسپیکر جارج روڈرگز نے بتایا کہ قائم مقام صدر نے امدادی اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں کو ملبہ ہٹانے والی بھاری مشینری فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>شدید زلزلے کے بعد وینزویلا میں تباہی کا منظر، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

شدید زلزلے کے بعد وینزویلا میں تباہی کا منظر، تصویر/آئی اے این ایس

 

وینزویلا میں بدھ کی شام آنے والے 2 طاقتور زلزلوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 235 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ہلاک ہونے والوں کی تعداد پہلے بتائی گئی 32 ہلاکتوں سے بڑھ کر 235 تک پہنچ گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’سنہوا‘ کے مطابق وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈرگز نے ملک کے شمالی علاقوں میں آنے والے 2 شدید زلزلوں کے بعد بچاؤ اور تعمیر نو کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے 3 اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

نیشنل اسمبلی کے اسپیکر جارج روڈرگز نے بتایا کہ قائم مقام صدر نے امدادی اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں کو ملبہ ہٹانے والی بھاری مشینری فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس کے علاوہ 20 کروڑ امریکی ڈالر کا خصوصی ریلیف فنڈ قائم کرنے اور متاثرہ تاجروں کے لیے خصوصی قرضوں کی سہولت شروع کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ملک میں کئی دہائیوں بعد آنے والے شدید ترین زلزلوں سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

Published: undefined

وزیر خارجہ ایوان گل نے جمعرات (25 جون) کو کہا کہ حکومت بین الاقوامی امداد کی ہم آہنگی کے لیے ضروری انتظامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقائی ممالک سمیت دنیا کے مختلف حصوں کے کم از کم ایک درجن ممالک نے وینزویلا کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر جارج روڈرگز کے مطابق تقریباً 200 لوگ ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچانے کی امید میں وقت کے خلاف دوڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وینزویلا میں بدھ کو مسلسل 2 زلزلے آئے، جن کی شدت 7.2 اور 7.5 تھی۔ اس زلزلے نے شمال-وسطی ریاست ’لا گوئرا‘ میں بہت زیادہ تباہی مچائی اور کاراکاس میٹروپولیٹن علاقے میں بھاری نقصان ہوا۔ دونوں زلزلے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی پر آئے، جس کی وجہ سے ان کی زیادہ تر توانائی سطح کے قریب ہی خارج ہوئی۔ دونوں جھٹکوں کے درمیان ایک منٹ سے بھی کم کا وقفہ تھا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined