دیگر ممالک

چین کا ٹرمپ کے 100 فیصد ٹیرف پر سخت رد عمل ’ہم لڑنے سے نہیں ڈرتے‘

چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرے اور مستحکم، صحت مند اور ترقی پذیر چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو برقرار رکھے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے پوری دنیا کو پریشان کر دیا ہے۔ دراصل امریکہ نے چین سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاء پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بڑا ٹیرف لاگو کرنے کے لئے یکم نومبر 2025 کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس کے بعد سے ہی امریکہ اور چین کے درمیان بڑی تجارتی جنگ کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی ٹیرف کے جواب میں ڈریگن (چین) نے بھی سخت جوابی حملہ کیا ہے اور ٹرمپ کے اس ٹیرف کو من مانا اور دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے جوابی قدم اٹھانے کی سخت وارننگ دے ڈالی ہے۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تمام چینی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے، جو اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے لاگو ہو گا اور ساتھ ہی امریکی ساختہ سافٹ ویئر پر سخت برآمدی کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔ چین نے اتوار کو امریکہ کے نئے تجارتی حملے کے خلاف سخت جوابی حملہ کرتے ہوئے واشنگٹن کے اقدام کو من مانا اور دوہرے معیار کی کھلی مثال قرار دیا۔

Published: undefined

چین کی وزارت تجارت نے سخت لہجے میں کہا کہ یہ امریکی اقدامات چین کے مفادات کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں اور دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے ماحول کو کمزور کرتے ہیں۔ وزارت نے امریکی فیصلے پر دو ٹوک رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ چین لڑنا نہیں چاہتا، لیکن لڑنے سے بھی نہیں ڈرتا اور ضرورت پڑنے پر جوابی کارروائی کرے گا۔ چینی وزارت تجارت نے کہا کہ میڈرڈ میں حالیہ تجارتی مذاکرات کے بعد سے امریکہ نے چین کے خلاف مسلسل نئی پابندیاں عائد کی ہیں، کئی چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول اور محدود  فہرستوں میں شامل کیا ہے۔

Published: undefined

 بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر موڑ پر اونچے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دینا چین کے ساتھ بات چیت کا صحیح طریقہ نہیں ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرے اور مستحکم، صحت مند اور ترقی پذیر چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو برقرار رکھے۔ چین کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ جانے والے جہازوں پر خصوصی پورٹ چارجز عائد کرے گا۔ اس اقدام کو نئے امریکی ٹیرف کے جواب میں ایک ضروری دفاعی اقدام قرار دیا گیا۔ وزارت نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اپنے موقف پر قائم رہتا ہے تو چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined