
واشنگٹن: چین نے امریکہ کے ہیوسٹن اور ٹیکساس واقع چینی سفارتخانے کو بند کرنے کے حکم پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ اس کا جواب دے گا کیونکہ وہ اسے سیاسی اشتعال کے کارروائی مانتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن واقع چینی سفارتخانے نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا ’’ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور ہیوسٹن میں چین کے قونصل خانے کو اچانک بند کرنے کے حکم کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ہم امریکہ سے اس غلط فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نہیں تو چین کو اس کا جواب جائز اور ضروری کارروائیوں کے ذریعہ دینا پڑے گا‘‘۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ہیوسٹن اور ٹیکساس میں واقع چینی مشنوں پر جاسوسی کرنے کاالزام لگاتے ہوئے انہیں جمعہ تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسی فیصلے سے چین ناراض ہے اور اس کو سیاسی اشتعال کی کارروائی قرار دے رہا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔