تصویر (ویڈیو گریب)
برازیل کے ریو ڈی جینیریو کے مغربی علاقے میں اتوار (14 مئی) کی صبح 2 ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم ہو گیا، ان میں سوار معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریو ڈی جینیریو کے ملٹری فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹروں میں سے ایک کار کے شوروم پر جا گرا، جہاں کئی الیکٹرک گاڑیاں کھڑی تھیں، اس سے وہاں آگ لگ گئی، جسے بعد میں بجھا دیا گیا۔ افسران نے بتایا کہ اس تصادم کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Published: undefined
لوکل میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق گلوکار ٹری اپنے ہیلی کاپٹر میں 4 مزید لوگوں کے ساتھ تھے۔ ان میں مسافر لوکاس ویگنالے، گیسپر پرم، لوکاس بریٹو چاویس اور پائلٹ الیگزینڈر سوزا شامل تھے۔ پائلٹ چارلس مارسیلاک دوسرے ہیلی کاپٹر میں اکیلے تھے۔ افسران نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹروں میں ایک ایئر بس ایچ125 اور دوسرا بیل 206بی جیٹ رینجر تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 8:59 بجے پیش آیا۔ فائر بریگیڈ نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں کے گرنے کے بعد شدید آگ لگ گئی، جس کی زد میں کم از کم 20 گاڑیاں آ گئیں۔
Published: undefined
اولیور ٹری کو سب سے پہلے 2010 میں اس وقت پہچان ملی تھی، جب وہ صرف 17 سال کے تھے اور ’ٹری‘ کے نام سے اسکریلیکس اور زیڈز ڈیڈ کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ انہوں نے 2013 میں ایک انڈیپینڈنٹ البم ریلیز کیا، جس کے بعد میوزک ٹیکنالوجی کی پڑھائی کرنے کے لیے انہوں نے انڈسٹری سے بریک لے لیا۔ انہوں نے 2020 میں اپنا پہلا اسٹوڈیو البم ’اگلی از بیوٹیفل‘ ریلیز کیا، جسے امریکہ میں ’گولڈ‘ سرٹیفیکیشن ملا۔ اس البم کا ان کا ہٹ گانا ’لائف گوز آن‘ ’پلیٹینم‘ سرٹیفائیڈ ہوا۔ اپنے اسٹوڈیو ڈیبیو کے بعد انہوں نے کاؤبوائے ٹیئرز، الون ان اے کراؤڈ اور لو یو میڈلی ہیٹ یو بیڈلی جیسے البمز اور گانے ریلیز کیے، جن میں سے آخری والا رواں سال اپریل میں آیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گلوکار اولیور ٹری کے کئی ٹور ہونے والے تھے، جن کی شروعات یکم جولائی کو پرتگال کے شہر لزبن میں ایک شو سے ہونی تھی۔ ان کے یہ ٹور امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور چین میں طے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹری کی عمر صرف 32 سال تھی۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined