دیگر ممالک

ہندوستانیوں کے لیے بڑا دھچکا؟ امریکہ میں رہ کر اب نہیں ملے گا گرین کارڈ، قوانین تبدیل

امریکی انتظامیہ کے نئے فیصلے کا سب سے زیادہ اثر بین الاقوامی طلباء، ایچ-1 بی ورک ویزا ہولڈرز اور سیاحتی ویزے پر امریکہ میں رہنے والے لوگوں پر پڑسکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امریکہ کے صدر&nbsp;ڈونالڈ ٹرمپ (فوٹو سوشل میڈیا)</p></div>

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ (فوٹو سوشل میڈیا)

 

امریکہ میں مستقل شہریت (گرین کارڈ) کا خواب دیکھنے والے ہزاروں ہندوستانیوں کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکی حکومت نے ایک نیا اصول نافذ کردیا ہے جس کے تحت اب غیر ملکی شہریوں کو گرین کارڈ کا عمل مکمل کرنے کے لیے امریکہ چھوڑ کر اپنے ملک لوٹنا ہوگا۔ امریکی امیگریشن ایجنسی (یو ایس سی آئی ایس) نے جمعہ کو نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب عارضی ویزے پر امریکہ میں مقیم افراد وہیں سے گرین کارڈ کے لیے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ ایجنسی کے مطابق ایسے درخواست دہندگان کو اب اپنے وطن لوٹ کر ہی مستقل رہائش کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

Published: undefined

یو ایس سی آئی ایس کے ترجمان جیک کاہلر نے کہا کہ صرف بے حد غیر معمولی حالات میں ہی کسی شخص کو امریکہ میں رہ کر حیثیت تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امیگریشن سسٹم کو اس کے بنیادی قانونی فریم ورک کے مطابق چلانا چاہتی ہے۔ اس فیصلے کا سب سے زیادہ اثر بین الاقوامی طلباء، ایچ-1 بی ورک ویزا ہولڈرز اور سیاحتی ویزے پر امریکہ میں رہنے والے لوگوں پر پڑسکتا ہے۔ اب تک یہ لوگ امریکہ میں رہتے ہوئے ہی اپنے ویزا اسٹیٹس کو گرین کارڈ میں تبدیل کرنے کی امید رکھتے تھے لیکن نئی پالیسی کے بعد یہ عمل کافی مشکل ہوجائے گا۔

Published: undefined

نئی پالیسی میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ میں رہتے ہوئے اسٹیٹس ایڈجسٹمنٹ کو معمول کا عمل نہیں مانا جائے گا۔ امیگریشن افسران کو ہر درخواست کی الگ الگ اور گہرائی سے تحقیقات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بھی اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم امیگریشن سسٹم میں خامیوں اور قوانین کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن سسٹم کو اب مزید سختی سے اور قانون کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔

Published: undefined

اس تبدیلی کا ہندوستانی کمیونٹی پر کافی اثر ہو سکتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 میں تقریباً 49,700 ہندوستانی نژاد افراد نے گرین کارڈ کے عمل کے ذریعے امریکی شہریت حاصل کی تھی۔ ہندوستانی شہری اس فہرست میں میکسیکو کے بعد دوسرے سب سے بڑے گروپ کے طور پر شامل تھے۔ امریکی شہریت حاصل کرنے والوں میں ہندوستانیوں کی حصہ داری تقریباً 6.1 فیصد رہی تھی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined