دیگر ممالک

اشک آباد دنیا کا مہنگا ترین شہر، چین کے تین شہر اس فہرست میں

گزشتہ برس سروے میں بیروت مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی میں 45ویں نمبر پر تھا جبکہ بیروت اس سال 45 سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

بیروت کی فائل تصویر، اے آئی این ایس
بیروت کی فائل تصویر، اے آئی این ایس  

روزمرہ کے اخراجات کے حوالے سے ”مرسر“ کے عالمی سروے کے مطابق ترکمانستان کا دارلحکومت اشک آباد غیر ملکی کارکنوں کے لیے دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے۔ امریکی شہر نیوریارک کو بنچ مارک بنا کر تیار کی جانے والی رپورٹ میں دنیا کے 209 شہروں کا رہائش، مواصلات اور تفریحی اخراجات کے حوالے سے تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں اشک آباد مہنگے ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔ ہانگ کانگ گزشتہ برس کے’ مرسر‘ سروے میں دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار پایا تھا۔ ٹوکیو 2021 کے دوران دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا۔ زیورخ پانچویں جبکہ سنگاپور ساتویں درجے پر رہا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی نیوز نیٹورک سی سی این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکمانستان مسلسل دو برسوں سے مالیاتی بحران سے گذر رہا ہے۔ ملک میں خوراک کی کمی اور افراط زر آسمان کو چھو رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی اپنے شباب پر ہے اور اشیائے ضروری عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔’مرسر‘ سروے کے گذشتہ برس سروے کے مقابلے میں اس سال تیار کی جانے والی رپورٹ میں لبنان کا شہر بیروت نیا اضافہ ہے۔ گزشتہ برس سروے میں بیروت مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی میں 45 ویں نمبر پر تھا جبکہ بیروت اس سال 45 سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

Published: undefined

مرسر سروے میں لبنان کی صورت میں تبدیلی کو اقتصادی کساد بازاری جس میں کووڈ۔19 نے بے پناہ اضافہ کیا۔ گزشتہ برس بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والا دھماکا بھی لبنان کی معیشت کے لیے بڑا دھچکا تھا۔ مرسر سروے رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی کچھ یوں رہی: 1 -عشق آباد (ترکمانستان)2- ہانگ کانگ (چین)3 - بیروت (لبنان)4 - ٹوکیو (جاپان) 5- زیورخ (سوئٹزر لینڈ) 6- شنگھائی (چین) 7. سنگاپور 8- جنیوا (سوئٹزر لینڈ) 9- بیجنگ (چین)10- برن (سوئٹزرلینڈ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined