دیگر ممالک

انڈونیشیا میں پھر آیا زوردار زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر 6.7 رہی شدت، کئی عمارتوں کو پہنچا نقصان

زلزلہ کے سبب خوفزدہ لوگ گھروں اور دفتروں سے باہر نکل کر کھلے میدانوں کی طرف بھاگنے لگے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ پالو وہی شہر ہے جس نے تقریباً 8 سال قبل تباہناک زلزلہ و سنامی کا سامنا کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

انڈونیشیا کو ایک بار پھر زوردار زلزلہ کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے لوگوں میں افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ 16 جون کو یہ زلزلہ انڈونیشیا کے سلاویسی جزیرہ میں آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 درج کی گئی ہے۔ اس زوردار زلزلہ نے پورے علاقہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ تیز جھٹکوں کے سبب وسطی سلاویسی کی راجدھانی پالو اور اس کے قریبی علاقوں میں وسیع پیمانہ پر نقصان کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

Published: undefined

ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلہ اس قدر تیز تھا کہ خوفزدہ لوگ اپنے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل کر کھلے میدانوں کی طرف بھاگنے لگے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ پالو وہی شہر ہے جس نے تقریباً 8 سال قبل تباہناک زلزلہ اور سنامی کا سامنا کیا تھا، جس کے زخم آج بھی وہاں کے لوگوں میں تازہ ہے۔ اس نئے جھٹکے نے ایک بار پھر مقامی باشندوں کے دل میں پرانی اور خوفناک یادوں کو زندہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

منگل کے روز تیز زلزلہ کے جھٹکوں نے پورے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا۔ کسی انہونی کا اندیشہ پیدا ہوتے ہی حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے اور پالو شہر کے کئی اسپتالوں سے مریضوں کو فوراً باہر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سوشل میڈیا اور خبر رساں ایجنسیوں کے ذریعہ جاری تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر اور طبی اہلکار مریضوں کو ان کی ڈرپ اور اسٹریچر کے ساتھ کھلے آسمان کے نیچے لے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

شہر کے ایک مشہور 4 اسٹار ہوٹل کے جنرل منیجر ایفینڈی نتالی نے بتایا کہ زلزلہ آتے ہی ہوٹل کے سبھی کمروں کو خالی کرا لیا گیا تھا۔ حالانکہ اچانک آئے اس جھٹکے سے مہمانوں کے درمیان زبردست افرا تفری اور گھبراہٹ کا ماحول بن گیا تھا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ سبھی محفوظ ہیں اور ہوٹل کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ حالانکہ شہر کے دیگر حصوں میں چھتوں کے گرنے، دیواروں میں شگاف پیدا ہونے اور سڑکوں پر ملبہ بکھرنے کی تصویریں سامنے آئی ہیں، جو خوفناک ہیں۔

Published: undefined

امریکی علم عرضیات سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق اس زلزلہ کا مرکز پالو شہر سے تقریباً 43 کلومیٹر مشرق-جنوب-مشرق میں زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ اصل زلزلہ کے بعد علاقہ میں کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جن میں سے سب سے طاقتور جھٹکا 5.2 شدت کا درج کیا گیا۔ ان جھٹکوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے احتیاطاً ساحلی علاقوں کے پاس رہنے والے لوگ سمندر سے دور محفوظ مقامات پر چلے گئے۔ ساحلی علاقوں کے لوگ ممکنہ سنامی سے بچنے کے لیے بھی محفوظ جگہوں پر پناہ لینے کو مجبور ہوئے۔

Published: undefined

تازہ ترین خبروں کے مطابق انڈونیشیا کی موسمیاتی سائنس، ماحولیاتی سائنس اور جیوفزیکل ایجنسی (بی ایم کے جی) نے واضح کیا ہے کہ اس زلزلہ سے سنامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن انھوں نے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ آنے والے کچھ دنوں تک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ انڈونیشیا کی قومی آفات مینجمنٹ ایجنسی نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ وہ فی الوقت متاثرہ علاقوں سے نقصان، ممکنہ متاثرین اور نقل مکانی کو مجبور ہوئے لوگوں کے بارے میں درست ڈاٹا حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ ملبہ کو ہٹانے اور متاثرین تک مدد پہنچانے کے لیے راحتی ٹیم کو فعال کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ انڈونیشیا ’پیسفک رِنگ آف فائر‘ پر واقع ہے، اس لیے یہاں اکثر زلزلہ اور آتش فشاں کے دھماکوں جیسی قدرتی آفات آتی رہتی ہیں۔ فی الحال انتظامیہ پورے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے اور لوگوں سے پُرسکون رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined