دیگر ممالک

جاپان میں پھر طیارہ حادثہ، ایئرپورٹ پر 2 مسافر طیارے آپس میں ٹکرائے

فائر بریگیڈ محکمہ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ کیتھے پیسفک طیارہ نیوچیٹوس ہوائی اڈے پر کھڑا تھا، تبھی بوقت شام کوریائی ایئرلائنز کے آگے بڑھتے طیارے نے اسے ٹکر مار دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

جاپان میں ایک بار پھر طیارہ حادثہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہوکائیڈو میں نیوچیٹوس ہوائی اڈے پر جنوبی کوریا کا ایک طیارہ ہانگ کانگ کے کیتھے پیسفک طیارہ سے ٹکرا گیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ لیکن ایئرپورٹ پر ایک بار پھر دو طیارہ کا آپس میں ٹکرانا قابل تشویش ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کا کورین ایئر پلین اور ہانگ کانگ کا کیتھے پیسفک پلین آپس میں ٹکرا گئے جس کے بعد ایئرپورٹ پر افرا تفری پھیل گئی۔ اس معاملے میں سی جی ٹی این نے جانکاری دیتے ہوئے فائر بریگیڈ محکمہ کے حوالے سے بتایا کہ کیتھے پیسفک طیارہ نیو چیٹوس ہوائی اڈے پر کھڑا تھا، تبھی شام کے وقت کوریائی ایئرلائنز کے آگے بڑھتے طیارہ نے اسے ٹکر مار دی۔

Published: undefined

جاپان کی لوکل میڈیا ’فجی ٹی وی‘ نے اپنی رپورٹ میں اس حادثہ کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ ایک مسافر طیارہ ہوائی اڈے پر کھڑا تھا اور دوسرے مسافر طیارہ کی لینڈنگ تقریباً مکمل ہو چکی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ جب ٹکر ہوئی تو بہت شدید نہیں تھی اور کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر فی الحال نہیں ملی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف کورین ایئرلائنز کے ترجمان نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ واقعہ 16 جنوری کو اس وقت پیش آیا جب کوریائی ایئر کی پرواز کے ای 766، جو جاپان کے ہوکائیڈو میں نیو چیٹوس ہوائی اڈے سے جنوبی کوریا کے سیول انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے لیے پرواز بھرنے والی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ کو پارکنگ والی جگہ پر ڈی-آئسنگ آپریشن پورا کرنے کے بعد گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کا ٹریکٹر کھینچ رہا تھا۔ اس کھیچنے کے عمل کے دوران زمین پر برف کی وجہ سے ٹریکٹر پھسل گیا۔ کورین ایئر نے گلوبل ٹائمز سے کہا کہ اس کے بعد طیارہ کا بایاں پنکھا بغل کے پارکنگ والی جگہ پر کھڑے کیتھے پیسفک کی پرواز سی ایکس 583 سے ٹکرا گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل 2 جنوری کو جاپان میں رَنوے پر دو طیاروں کی ٹکر ہو گئی تھی جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسافر طیارہ میں سینکڑوں افراد سوار تھے اور سبھی کو ایمرجنسی ایگزٹ دروازہ سے نکال کر بچا لیا گیا تھا۔ جن 6 افراد کی موت ہوئی تھی وہ کوسٹ گارڈ طیارہ میں تھے۔ اس حادثہ میں دونوں ہی طیاروں میں آگ لگ گئی تھی جس کی خوفناک تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined