لاٹری کی رقم ملنے پر خوشی کا اظہار کرتی خاتون۔ تصویر ’انسٹاگرام‘
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا دائرہ دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کارپوریٹ کام سے لے کر روزمرہ کی زندگی تک میں اس کی پوری مدد لی جا رہی ہے۔ اے آئی چیٹ باٹس اب ہر سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن کیا آپ یہ یقین کر سکتے ہیں کہ کوئی اے آئی باٹ آپ کو لاٹری کا فاتح نمبر بھی بتا سکتا ہے؟ جی ہاں! یہ سچ ہے۔ امریکہ کی ورجینیا ریاست کے مڈلوتھین شہر میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔
Published: undefined
مڈلوتھین کی رہنے والی کیری ایڈورڈس نے ورجینیا لاٹری پاور بال کھیلتے وقت چَیٹ جی پی ٹی سے نمبر پوچھے۔ خوش قسمتی دیکھئے، اُنہی نمبروں سے ان کا ٹکٹ جیت گیا۔ چار نمبر اور پاور بال میچ ہوئے اور خاتون کو 50,000 ڈالر کا انعام ملا۔ چونکہ انہوں نے پاور پلے آپشن منتخب کیا تھا اس لیے ان کی رقم بڑھ کر 1,50,000 ڈالر یعنی تقریباً 1.32 کروڑ روپے ہو گئی۔
Published: undefined
’میرر‘ کی رپورٹ کے مطابق ایڈورڈس نے بتایا کہ لاٹری ٹکٹ خریدنے کے دو دن بعد وہ میٹنگ میں تھیں۔ تبھی ان کے فون پر ایک پیغام آیا- براہ کرم اپنا انعام لے لیں۔ پہلے تو انہیں لگا کہ یہ کوئی دھوکہ ہے لیکن جب انہوں نے جانچ کی تو یہ خبر سچ ثابت ہوئی۔
Published: undefined
سب سے خاص بات یہ رہی کہ ایڈورڈس نے پوری انعامی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم تین تنظیموں کو دی جائے گی۔ ایسو سی ایشن فار فرنٹوٹیمپورل ڈی جنریشن (اے ایف ٹی ڈی) اس بیماری پر ریسرچ کے لیے، جس سے ان کے شوہر کی موت ہوئی تھی۔ شالوم فارمس جو بھوک مری سے لڑنے کا کام کرتی ہے۔ نیوی-مرین کارپس ریلیف سوسائٹی جو امریکی فوجی اہلکاروں اور ان کے کنبوں کی مدد کرتی ہے۔
Published: undefined
ایڈورڈس نے کہا کہ جیسے ہی یہ نعمت میرے حصہ میں آئی، مجھے فوراً پتہ چل گیا کہ اس کا کیا کرنا ہے۔ میں نے طے کیا کہ اسے پوری طرح عطیہ کر دوں گی۔ میں چاہتی ہوں کہ جب لوگ ’آشیرواد‘ پائیں تو وہ بھی دوسروں کی مدد کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined