لی شانگ فو، تصویر @IranObserver0
چین کے وزیر خارجہ کنگ گینگ طویل وقت سے دکھائی نہیں دیے ہیں اور یہ معاملہ کئی اخبارات کی سرخیاں بن چکا ہے۔ اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ چینی وزیر دفاع لی شانگ فو بھی گزشتہ کچھ دنوں سے غائب ہیں۔ یہ دعویٰ جاپان میں امریکی سفیر ریہم امینوئل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا ہے۔
Published: undefined
اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں امینوئل نے لکھا ہے کہ گزشتہ دو ہفتہ سے چینی وزیر دفاع کو نہیں دیکھا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انھیں آخری بار افریقہ چائنا پیس اینڈ سیکورٹی فورم میں دیکھا گیا تھا۔ بیجنگ میں منعقد اس تقریب میں لی شانگ فو نے اپنی تقریر کی تھی۔ شانگ فو کو مارچ 2023 میں ہی وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا، یعنی ابھی انھیں وزیر بنے محج 6 ماہ ہی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined