دیگر ممالک

ڈانس وائرل ہونے پر ملائیشین حسینہ سے تاج واپس لے لیا گیا

ملائیشین حسینہ نے کہا کہ وہ اپنے ڈانس کے عمل پر مطمئن ہیں اور انہیں خوبصورتی کے مقابلے منعقد کرنے والی تنظیم کے اصولوں کو توڑنے پر بھی افسوس ہے، اس لیے وہ تاج واپس کر رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

متعدد مرد حضرات کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر ملائیشیا کی بیوٹی کوئین سے تاج واپس لے لیا گیا۔ ویب سائٹ دی اسٹار کے مطابق ملائیشیا کے صوبے صباح میں 2023 میں خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے کے بعد تاج حاصل کرنے والی 24 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور بیوٹی کوئین نے ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تاج واپس کیا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق بیوٹی کوئین کی مختصر ویڈیو چند دن قبل وائرل ہوئی تھی جو کہ تھائیلینڈ میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ ویڈیو میں 24 سالہ دوشیزہ ورونکا ترنسپ (Viru Nikah Terinsip) کو متعدد غیر مرد حضرات کے ساتھ ڈانس کرتے اور مردوں کی جانب سے دیے گئے ڈانس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Published: undefined

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوبصورتی کا مقابلہ منعقد کرنے والے منتظمین نے نوٹس لیتے ہوئے دوشیزہ کو تاج واپس کرنے کا کہا اور ان کے عمل کو نامناسب قرار دیا۔ منتظمین کے مطابق اگرچہ ڈانس کرنا اور مردوں کے دیے گئے چیلنج کو پورا کرنا کوئی غلط بات نہیں ہےلیکن یہ کام عام خواتین کر سکتی ہیں، خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی ذمہ دار دوشیزہ نہیں کر سکتی۔منتظمین کی تنقید کے بعد اگرچہ متعدد افراد نے دوشیزہ کی حمایت کی تھی، تاہم اس کے باوجود دوشیزہ نے خوشی خوشی تاج واپس کردیا۔

Published: undefined

دوشیزہ نے کہا کہ وہ اپنے ڈانس کے عمل پر مطمئن ہیں اور انہیں خوبصورتی کے مقابلے منعقد کرنے والی تنظیم کے اصولوں کو توڑنے پر بھی افسوس ہے، اس لیے وہ تاج واپس کر رہی ہیں۔خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی دوشیزہ ملائیشیا میں بطور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر مقبول ہیں اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined