دیگر ممالک

افغانستان: 35 ایئرپورٹ کے ملازمین نے دیا استعفیٰ، 8 ماہ سے نہیں ملی تھی تنخواہ

ملازمین مالی مسائل کا شکار ہیں، طالبان حکومت نے گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہ نہیں دی ہے، اگر ایئرپورٹ ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی وقت پر نہیں کی جاتی ہے تو آئندہ دنوں میں استعفوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

قندھار ایئرپورٹ
قندھار ایئرپورٹ تصویر آئی اے این ایس

افغانستان کے قندھار علاقہ میں احمد شاہ بابا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کئی ملازمین نے مہینوں سے تنخواہ اور محنتانہ کی ادائیگی نہ ہونے کے سبب استعفیٰ دے دیا ہے۔ خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست میں افغانستان پر طالبان کے قبضہ کرنے کے بعد سے اب تک کم از کم 35 ایئرپورٹ کے ملازمین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Published: undefined

استعفیٰ دینے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ مالی بحران کے شکار ہیں۔ طالبان حکومت نے انھیں گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہ نہیں دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر ایئرپورٹ ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی وقت پر نہیں کی جاتی ہے تو آنے والے دنوں میں استعفے کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

بڑے پیمانے پر ایئرپورٹ ملازمین کے استعفے پر طالبان کے ٹرانسپورٹیشن اور شہری ہوابازی وزارت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملازمت چھوڑنے والے ملازمین ہاؤس کیپر، ہیلپرس اور چوکیدار تھے۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ ملازمین کو ادائیگی کی گئی یا نہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) نے گزشتہ ہفتے متنبہ کیا تھا کہ افغانستان حال میں زمین پر سب سے خراب انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے، جس میں تقریباً 20 ملین لوگ خوردنی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined