دیگر ممالک

تل ابیب کی سڑکوں پر خوف کا منظر، ہر طرف ملبہ ہی ملبہ، اسرائیلی شہری دہشت میں مبتلا

پیر کی صبح بڑی تعداد میں تل ابیب کی سڑکوں پر خوفزدہ اسرائیلی یہ دیکھنے کے لیے نکلے کہ آخر ایران کے حملوں سے کتنا نقصان ہوا ہے۔ رات بھر ہوئے ایرانی حملوں میں 4 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری لڑائی میں دونوں طرف سے تابڑ توڑ حملے کیے جا رہے ہیں جس سے ابھی تک کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ جنگ کی شروعات گزشتہ ہفتے اسرائیل کے حملوں سے ہوئی تھی جس میں ایرانی فوجی سربراہ سمیت اس کے ٹاپ-20 کمانڈرس جاں بحق ہو گئے تھے۔ اگلے دن ایران نے بھی زبردست جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی راجدھانی تل ابیب پر میزائلوں کی برسات کر دی، جس سے وہاں پر کافی تباہی مچی۔

Published: undefined

پیر کی صبح تل ابیب میں آباد اسرائیلی شہری جب بنکروں سے باہر نکلے تو وہاں چاروں طرفہ ملبہ تھا۔ کئی عمارتیں زمیں دوز ہو چکی تھیں۔ لوگوں میں خوف کا ماحول تھا اور وہ محفوظ مقامات کی تلاش میں تھے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ہی ایران کی 4 بیلسٹ میزائلیں گری ہیں۔ بنکر میں چھپی ایک خاتون نے بتایا کہ اس نے نیچے سے ہی دھماکوں کی آواز محسوس کی۔ یہ بہت تیز تھی اور میزائلوں کے حملے کی وجہ سے عمارتیں لمحہ بھر میں زمیں دوز ہو گئیں۔

Published: undefined

خاتون نے بتایا کہ صبح ہونے پر جب ہم باہر نکلے تو کافی ڈرے ہوئے تھے۔ ہر کوئی خوف میں مبتلا تھا۔ یہاں تک کہ ہم ملبے کے بیچ سے ہوتے ہوئے گزرے تو لوگوں نے ناک بند کر رکھی تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ہمیں خوف تھا کہ کہیں ہم سانس لیتے ہوئے بارود ہی نہ اندر لے جائیں۔

Published: undefined

تقریباً 10 اسرائیلی شہریوں کو اپستال لے جایا گیا اور 4 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کئی عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔ میزائل حملے میں زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

پیر کی صبح بڑی تعداد میں تل ابیب کی سڑکوں پر خوفزدہ اسرائیلی یہ دیکھنے کے لیے نکلے کہ آخر ایران کے حملوں سے کتنا نقصان ہوا ہے۔ رات بھر ہوئے ایرانی حملوں میں 4 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ 4 دنوں سے جاری جنگ میں ایرانی میزائل حملوں میں اب تک 17 اسرائیلی مارے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined