سعودی ایئرلائنس، تصویر سوشل میڈیا
پاکستان کے پیشاور ایئرپورٹ پر آج سعودی ایئرلائنس کے طیارہ میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ کے بعد ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور اس میں سوار 276 مسافروں کے کسی طرح فوراً باہر نکالا گیا۔ اس طیارہ میں 21 کرو ممبرس میں بھی سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ سعودی عرب کے ریاض سے پیشاور پہنچا تھا۔ یہاں طیارہ کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگ گئی۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس سے کسی بھی مسافر کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق سعودی ایئرلائنس کا فلائٹ نمبر 792 جمعرات کی صبح پیشاور ہوائی اڈہ پر لینڈ ہوا۔ رَنوے پر لینڈنگ کے بعد جب طیارہ لوپ میں ٹرن ہو رہا تھا اسی وقت اس کے بائیں لینڈنگ گیئر میں دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔ جب تک افسران کارروائی کرتے، تب تک آگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں۔ وقت رہتے ایئرپورٹ افسران نے آگ پر قابو پا لیا اور بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔
طیارہ میں آگ لگنے کی خبر جب اس میں سوار مسافروں کو ملی تو ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ ایئرپورٹ کے افسران نے فوراً ہی ریسکیو ٹیم طیارہ کی طرف بھیجی۔ اس کے بعد طیارہ کے ایمرجنسی دروازے سے مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ پیشاور کے باچا خان ہوائی اڈے پر یہ معاملہ پیش آیا، جہاں ذرا سی بھی لاپروائی ہوتی تو مسافروں کی جان بھی جا سکتی تھی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق طیارہ میں آگ کی خبر ملتے ہی فوراً فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔