دیگر ممالک

2 ماہ کی کشیدگی کے بعد نظر آئی امید کی شمع، تہران سے کمرشیل پروازوں کا آغاز

تہران سے ابتدائی پروازیں ترکیہ کے استنبول، عمان کے مسقط اور سعودی عرب کے مدینہ کے لیے روانہ ہوئیں۔ اسے جنگ کے بعد حالات معمول پر آنے کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

پرواز، علامتی تصویر یو این آئی
پرواز، علامتی تصویر یو این آئی 

امریکہ اور ایران کے ساتھ جاری طویل کشیدگی کے بعد ایران نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کمرشل پروازوں کو پھر سے شروع کر دیا ہے۔ راجدھانی تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتہ (25 اپریل) کو 2 ماہ بعد پہلی بار باقاعدہ پروازیں شروع کی گئیں۔ اسے جنگ کے بعد حالات معمول پر آنے کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

سرکاری میڈیا کے مطابق تہران سے ابتدائی پروازیں ترکیہ کے استنبول، عمان کے مسقط اور سعودی عرب کے مدینہ کے لیے روانہ ہوئیں۔ یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب حال ہی میں امریکہ کے ساتھ جنگ بندی نافذ ہوئی ہے، جس کے بعد ایران نے آہستہ آہستہ اپنی فضائی حدود کھولنا شروع کی تھی۔ اب کمرشل پروازوں کی بحالی سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ حالات دھیرے دھیرے استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24‘ کے مطابق ہفتہ کی صبح استنبول کے لیے کم از کم 3 پروازیں روانہ ہوئیں۔

Published: undefined

حالانکہ زمین پر حالات مکمل طور پر معمول پر نہیں آئے ہیں۔ معاشی اور توانائی شعبے میں اب بھی اس کے گہرے اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنگ بندی کے باوجود معاشی دباؤ برقرار ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایران نے چند روز قبل ہی اپنی فضائی حدود (ایئر اسپیس) کو جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا تھا کہ اب ایران کے مشرقی حصے سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں کو اجازت مل گئی ہے۔ جبکہ ہندوستان نے 2 روز قبل اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Published: undefined

تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے اپنی تازہ ترین ایڈوائزری میں کہا کہ ’’علاقائی کشیدگی کے باعث فضائی حدود پر پابندیاں اور آپریشنل غیر یقینی صورتحال ایران سے آنے اور جانے والی بین الاقوامی پروازوں کو متاثر کر رہی ہے۔‘‘ سفارت خانہ نے واضح کیا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان کچھ پروازوں کے شروع ہونے کی خبروں کے مد نظر گزشتہ ایڈوائزریز کو جاری رکھتے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ فضائی یا سڑک کے راستے سے ایران کا سفر نہ کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined