محمد یونس (فائل)، ویڈیو گریب
بنگلہ دیش میں محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت کو لگاتار تنقید کا سامنا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق حقوق نسواں سے متعلق بنگلہ دیش کی 27 کارکنان نے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں ماڈل اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ میگھنا عالم کی گرفتار سے متعلق کچھ تلخ سوالات کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
خط میں 27 خاتون کارکنان نے میگھنا عالم کی فوراً رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات پر اپنی فکر کا اظہار کیا ہے۔ یہ خط بروز اتوار (20 اپریل) ای میل کے ذریعہ بھیجا گیا، جس میں میگھنا کی گرفتاری کو ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ خاتون کارکنان نے خط میں اس بات پر سخت اعتراض بھی ظاہر کیا کہ میگھنا عالم کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا، جو کہ قانونی اور اخلاقی دونوں ہی نظریے سے غلط ہے۔
Published: undefined
اس خط میں حقوق نسواں کے لیے لڑائی لڑنے والی خاتون کارکنان نے سوال کیا ہے کہ آخر کس بنیاد پر میگھنا کو قومی سیکورٹی کے لیے خطرہ تصور کیا گیا؟ کیا اس کارروائی کے لیے سبھی ضروری قانونی طریقۂ کار پر عمل کیا گیا؟ اور آخر اتنے حساس وقت میں 30 افسران کو ایک خاتون کی گرفتاری کے لیے کیوں تعینات کیا گیا؟
Published: undefined
خط میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ 9 اپریل کو جب میگھنا عالم کو گرفتار کیا گیا، تو وہ فیس بک پر لائیو تھیں۔ اس دوران کچھ خاتون کارکنان بھی جائے وقوع پر پہنچی تھیں۔ گرفتاری کے تقریباً 24 گھنٹے بعد میگھنا کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد خصوصی حقوق ایکٹ 1974 کے تحت انھیں کاشی پور جیل بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ میگھنا پر قومی سیکورٹی کو خطرہ میں ڈالنے، سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے اور معاشی نقصان کی سازش رچنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ خاتون کارکنان نے ان الزامات سے متعلق شفافیت کے ساتھ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے قصورواروں کو سزا دینے کی بھی اپیل کی ہے۔ اس خط میں دستخط کرنے والوں میں ایڈووکیٹ عشرت جہاں اور تبسم مہناز، جہانگیر نگر یونیورسٹی کی پروفیسر مرزا تسلیم سلطانہ، ڈھاکہ یونیورسٹی کی استاذ مشاہدہ سلطانہ، فلمساز نسرین سراج، گلوکارہ فرزانہ وحید سیان، فوٹوگرافر پدمنی چکما اور رائٹر پرسا سنجنا وغیرہ شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined