دیگر ممالک

برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک

مقامی ٹیلی ویژن چینل گلوبونیوز نے اطلاع دی ہے کہ متاثرین میں ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے جو گھر پر پتھر گرنے سے اور ایک خاتون درخت گرنے سے ہلاک ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر فائل&nbsp;GettyImages</p></div>

تصویر فائل GettyImages

 

ساؤ پالو: برازیل کی ساؤ پالو ریاست کے ساحل پرشدید بارش کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں اتوار کو کم از کم 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاستی حکومت نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ مقامی ٹیلی ویژن چینل گلوبونیوز نے اطلاع دی ہے کہ متاثرین میں ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے جو گھر پر پتھر گرنے سے اور ایک خاتون درخت گرنے سے ہلاک ہو گئی۔

Published: undefined

ساؤ پالو سے کئی ساحلی شہروں میں کارنیول کی تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ برازیل کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اس ہفتے تقریبات کی وجہ سے سیاحوں سے بھر گئی ہے۔ آفت زدہ علاقے کا دورہ کرنے والے ساؤ پالو کے گورنر ٹارسیسیو ڈی فریٹاس نے کہا کہ ہم مسلح افواج کی امدادی ٹیم کو ان مقامات تک پہنچنے میں مدد کے لئے بلا رہے ہیں جہاں متاثرین ہو سکتے ہیں۔" طوفان نے بنیادی طور پر ساؤ سیبسٹیاؤ، اوباتبا، بارٹیئوگا، گواروجا، الہابیلا اور سینٹوس کو متاثرکیا۔

Published: undefined

ساؤ سیبسٹیاؤ کی مقامی حکومت نے تباہی کی حالت کا اعلان کیا کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ اور تباہ شدہ سڑکوں نے ہائی ویز کو بند کر دیا اور امدادی کارکنوں کو شہر کے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے روک دیا۔ ساؤ سیبسٹیاؤ کے میئر فیلپ آگسٹو نے روزنامہ فولہا ڈی ایس پاولو کو بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے مکانات بہہ گئے اور بہت سے لوگ ملبے کے نیچے دبے ہیں۔ صورتحال ابترہے، امدادی کارکنوں کے لیے ان مقامات تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔

Published: undefined

ایک سرکاری بیان کے مطابق، وفاقی حکومت نے نیشنل سول پروٹیکشن ایجنسی سے لائف گارڈز روانہ کیے ہیں اور انٹیگریشن اور علاقائی ترقی کے وزیر ویلڈیز گوز کے پیر کو علاقے کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔ گوز نے کہا کہ وزارت دفاع ریسکیو آپریشن میں مدد کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ