خبریں

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری کی بہن فریال تالپور بھی گرفتار

پاکستان میں نیب نے لاکھوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ قبل ازیں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔

 آصف زرداری کی بہن فریال تالپور بھی گرفتار
آصف زرداری کی بہن فریال تالپور بھی گرفتار 

قومی احتساب بیورو یا نیب کی طرف سے جمعہ چودہ جون کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون سیاستدان فریال تالپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں اسلام آباد میں واقع زرداری ہاؤس میں رکھا جائے گا۔ چیئرمین نیب نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے زرداری ہاؤس کو ہی سب جیل قرار دے دیا ہے۔

Published: undefined

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے، جب چند روز پہلے ہی پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی جعلی بینک اکاؤنٹس کے ایک مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس گرفتاری کی شدید مذمت کی تھی۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ موجودہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔

Published: undefined

فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد آصف علی زرداری کے بیٹے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا، ''ہم نے مشرف کا مقابلہ کیا، ضیاالحق کا مقابلہ کیا، یہ کٹھ پتلی حکومت تو کوئی چیز ہی نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا کہ فریال تالپور ایک بہادر عورت ہیں اور خواتین کے خلاف مقدمات بزدل لوگ بناتے ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان 'انتقامی کارروائیوں‘ کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری عمل کو رکنے نہیں دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ''دعا کریں کہ آپ کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئے، ہم انتقام نہیں لیں گے۔‘‘

Published: undefined

چند روز پہلے وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ملک کو لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined