تصویر سوشل میڈیا
نئے سال 2025 کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سال سے سبھی کو بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ ہندوستان کے لیے قومی ہی نہیں عالمی سطح پر بھی 2025 کئی محاذ پر بہت اہم ثابت ہونے والا ہے۔ خاص طور سے ڈپلومیسی یعنی سفارت کاری کے محاذ پر ہندوستان کے لیے 2025 اہمیت کا حامل ہے۔ دنیا میں کئی حصوں پر جاری جنگ اور ماحولیات جیسے بڑے ایشوز کے سبب 2025 پر سبھی کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ 2025 میں کئی عالمی سطح کے سمیلن بھی ہوں گے جن میں دنیا کے سامنے ابھرتے چیلنجز کے مسائل تلاش کیے جائیں گے۔
Published: undefined
چند روز بعد ہی سوئٹزرلینڈ کے داووس میں ورلڈ اکونومک فورم کی میٹنگ ہوگی جس میں ایک بار پھر ایجنڈے میں ٹیکنالوجی شامل ہوگا۔ 4 جنوری سے 20 جنوری تک ہونے والی اس میٹنگ میں کاروبار، حکومت اور شہری سماج کے عالمی لیڈران کی ملاقات ہوگی اور اس میں ہندوستانی نمائندہ وفد کی بھی شرکت ہوگی۔
Published: undefined
جون ماہ میں کناڈا کے البرٹا میں گروپ آف سیون (جی 7) اعلیٰ سطحی سمیلن کا انعقاد ہوگا جس میں زیادہ مشمولہ معیشتوں کی طرف بڑھنے، ماحولیاتی تبدیلی کے سبب منفی اثرات کا مقابلہ کرنے اور ابھرتے ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے کو ترجیح دیا جائے گا۔ ممکن ہے 2025 کے اعلیٰ سطحی سمیلن میں مغربی ایشیا میں سیکورٹی اور استحکام سے متعلق ایجنڈہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔
Published: undefined
2025 میں یو این جی اے (اقوام متحدہ جنرل اسمبلی) کی 80ویں میٹنگ بھی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی اور اہم اس سالانہ میٹنگ میں اعلیٰ سطحی لیڈران و شہری سماج کے لوگوں کے درمیان تبادلہ خیال کے لیے بہت کچھ موجود ہوگا۔ 23-9 ستمبر تک نیویارک میں یہ میٹنگ ہونے والی ہے۔ نقل مکانی، جنگ، غریبی اور بھکمری لگاتار بڑھ رہی ہے اور مستقل ترقی کے لیے 2030 ایجنڈہ کے ذریعہ مقرر ایس ڈی جی بری طرح سے پٹری سے اتر گئے ہیں، اس معاملے میں میٹنگ میں غور و خوض ضرور ہوگا۔ ماحولیاتی تبدیلی پر یونائٹیڈ نیشن فریم ورک کنونشن کی 30ویں میٹنگ (کاپ30) بھی 10 سے 21 نومبر تک برازیل کے امیزن میں ہوگی۔ اس میں بڑھتے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے رہائش کو ہونے والے خطرے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
Published: undefined
گروپ آف ٹوئنٹی یعنی ’جی 20‘ اعلیٰ سطحی سمیلن پہلی بار کسی افریقی ملک میں منقعد کیا جانے والا ہے۔ گزشتہ سال افریقی یونین کے چیف اور ابھرتی معیشتوں کی اس سالانہ میٹنگ میں شامل ہونے کے بعد یہ اعلیٰ سطحی سمیلن کا انعقاد ہو رہا ہے۔ 3 سے 22 نومبر تک جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والا یہ لگاتار چوتھا سال ہوگا جب عالمی جنوب کے کسی ملک نے صدارت سنبھالی ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوسا نے ’اتحاد، مساوات اور استحکام‘ تھیم کے تحت ایک ایجنڈہ پیش کیا ہے جو برازیل، ہندوستان اور انڈونیشیا میں حال ہی میں ’جی 20‘ میٹنگوں میں خطاب کیے گئے ایشوز پر مبنی ہے۔
Published: undefined
2025 میں ہی ملیشیا کے کوالالمپور میں آسیان اور مشرقی ایشیا اعلیٰ سطحی سمیلن منعقد کیا جائے گا۔ آسیان اعلیٰ سطحی سمیلن میں مستقل ترقی، ماحولیاتی تبدیلی، ڈیجیٹائزیشن اور جنسی مساوات کو ترجیح دیتے ہوئے 20 سالہ روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔ ساتھ ہی آسیان اراکین کو دیگر اہم ایشوز، خاص طور پر میانمار میں خانہ جنگی اور جنوبی چین ساگر میں کشیدگی کو دور کرنے کے طریقے تلاش کرنے پر بات چیت ہوگی۔
Published: undefined
برکس اعلیٰ سطحی سمیلن بھی 2025 میں طے ہے۔ 2024 میں ’جی 20‘ اعلیٰ سطحی سمیلن کی میزبانی کرنے والا برازیل اس مرتبہ برکس اعلیٰ سطحی سمیلن کی میزبانی کرے گا۔ اس تقریب میں اپنے 4 نئے اراکین اور 13 شریک ممالک کا دوسری بار استقبال کیا جائے گا اور غالباً اس گروپ کی مزید توسیع پر غور ہوگا۔ بنگلہ دیش اور وینزوئیلا جیسے 30 سے زائد ممالک نے اس میں شامل ہونے میں دلچسپی دکھائی ہے۔ برازیل کے ’جی 20‘ ایجنڈے کا بیشتر حصہ برکس اعلیٰ سطحی سمیلن میں شامل ہونے کی امید ہے، خاص طور سے اس کی معاشی ترجیحات۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined