
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے اہل خانہ کے ساتھ، تصویر @ANI
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا 4 روزہ دورۂ ہند آج اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہندوستان کے دورہ پر آئے تھے اور یہاں کچھ تاریخی مقامات کی سیر کی۔ جمعرات کی صبح وہ واشنگٹن کے لیے روانہ ہو گئے، لیکن پہلگام حملہ کے سبب جئے پور میں ان کا سٹی پیلس دورہ کا پروگرام رد ہو گیا۔ جئے پور بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے جے ڈی وینس اور ان کی فیملی نے واشنگٹن کے لیے خصوصی طیارہ سے پرواز بھری۔
Published: undefined
اپنے دورۂ ہند کے دوران جے ڈی وینس نے جئے پور میں آمیر قلعہ دیکھا اور راجستھان انٹرنیشنل سنٹر میں ہند-امریکہ تعلقات پر تقریر کی۔ اس سے قبل وہ بدھ کے روز آگرہ واقع تاریخی تاج محل دیکھنے پہنچے تھے۔ جے ڈی وینس نے پیر کے روز دہلی میں اکشر دھام مندر کی بھی زیارت کی تھی۔ علاوہ ازیں راجدھانی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش پر ملاقات بھی کی۔ وزیر اعظم مودی نے وینس اور ان کے اہل خانہ کے لیے عشائیہ کی میزبانی کی تھی۔ جے ڈی وینس کا دورۂ ہند سیاسی، اقتصادی اور سفارتی نظریہ سے ہند-امریکہ روابط کو مضبوطی دینے والا تصور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت خارجہ کے مطابق آگرہ دورہ کے دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے کی خبر ملتے ہی جے ڈی وینس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی تھی۔ انھوں نے اس حملے کی سخت مذمت کرنے کے ساتھ غم کے اس لمحہ پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اس مشکل وقت میں ہندوستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لڑائی میں سبھی طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined