خبریں

ایران کے معاملے پرامریکا عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

امریکا ایران کے معاملے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہی ہے۔ پومپیو کے مطابق یہ کانفرنس آئندہ ماہ پولینڈ میں کرائی جائے گی۔

ایران کے معاملے پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کریں گے، پومپیو
ایران کے معاملے پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کریں گے، پومپیو 

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا آئندہ ماہ پولینڈ میں ایک بین الاقوامی سربراہی ملاقات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں مشرق وُسطیٰ میں ایرانی اثر و رسوخ پر غور و خوض کیا جائے گا۔ پومپیو نے یہ بات فوکس نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی جسے آج جمعہ 11 جنوری کو نشر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے فوجی انخلاء کے فیصلے کے بعد عمل میں آیا ہے۔ ٹرمپ کے اس غیر متوقع فیصلے کے بعد ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ خطے میں ایرانی اثر و رسوخ بڑھ سکتا ہے۔

Published: undefined

پومپیو نے اپنے اس انٹرویو کے دوران کہا، ’’ہم دنیا بھر سے درجنوں ممالک کو ایک جگہ اکٹھا کریں گے۔ پومپیو کے مطابق وہ مشرق وُسطیٰ میں امن اور استحکام پر بات کریں گے اور آزادی اور سلامتی جیسے معاملات پر غور کریں۔ پومپیو کے مطابق اس دوران اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ایران عدم استحکام کا باعث نہ بن سکے۔ پومپیو کے مطابق یہ کانفرنس 13 اور 14 فروری کو منعقد ہو گی۔

Published: undefined

مائيک پومپيو خطے کے اپنے آٹھ روزہ دورے کے دوران آج متحدہ عرب امارات اور بحرين جا رہے ہیں۔ قبل ازیں وہ اردن، ترکی اور عراق بھی جا چکے ہیں۔ بحرین کے بعد پومپيو سعودی عرب، قطر، عمان اور کويت بھی جائيں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined