خبریں

سلامتی کونسل کی ہندوستان اور پاکستان سے امن کی اپیل، کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ: ہندوستان

ہندوستان نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ جب تک پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی بند نہیں کرے گا جب تک اس کے ساتھ کوئی بات چیت ممکن نہیں

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے میں ہوئے مشاورتی اجلاس کے بعد ارکان ممالک نے ہندوستان اور پاکستان سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے اور ایسے کسی بھی قدم سے بچنے کے لئے کہا ہے جس سے خطہ میں تناؤ پیدا ہو۔ بند کمرے کے اجلاس کے خاتمے کے بعد خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کے اقوام متحدہ میں سفیر نے اپنے رد عمل میں کہا کہ’ ’سکیورٹی کونسل کے ارکان کا عموماً خیال ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو کسی بھی یکطرفہ کارروائی سے باز رہنا چاہیے‘‘۔

Published: 17 Aug 2019, 8:00 AM IST

واضح رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے میں ہوئے اس اجلاس میں اس مدے پر پاکستان کو چین کے علاوہ کسی بھی ملک کی حمایت نہیں ملی ۔ امریکہ اور روس نے کھل کر ہندوستانی موقف کی حمایت کی ۔پاکستان مودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد پوری طرح بوکھلا گیا ہے جس کے بعد کشمیر اور لداخ یونین ٹیریٹریزبن گئی ہیں اور جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35 اے ہٹ گیا ہے ۔ پاکستان کی اس بوکھلاہٹ کا ساتھ دیتے ہوئے چین نے یہ مدا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا جس کے بعد کل سلامتی کونسل کا بند کمرے میں اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں 15 میں سے 14 ارکان ممالک نے ہندوستان کے موقف کی حمایت کی اور پاکستان کے موقف کی صرف چین کی جانب سے حمایت ملی۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سفیر سید اکبر الدین نے نہ صرف صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیا بلکہ ہندوستان کا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹایا جانا ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور صرف ہندوستان ہی یہ طے کر سکتا ہے کہ وہ اپنے اندرونی معاملات کیسے حل کرے گا۔ انہوں نے حکومت کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں صورتحال ٹھیک ہے اور وہاں جو پابندیاں عائد ہیں ان کو بتدریج ختم کیا جا رہا ہے اور پیر سے اسکول اور کالج وغیر کھلنے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن ہندوستان ان کے ان ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

Published: 17 Aug 2019, 8:00 AM IST

اکبر الدین نے اپنے خطاب کے بعد صحافیوں سے چھ سوال لئے ار سوالوں کے جواب میں کہا کہ ہندوستان پاکستان سمیت ہر ملک سے اپنے مسائل بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کے لئے تیار ہے لیکن پاکستان کے ساتھ کوئی بھی بات چیت جب ہی ممکن ہے جب پاکستان دہشت گردی کو لگام لگائے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان شملہ معاہدہ پر قائم ہے لیکن پاکستان پہلے ہندوستان کے خلاف دہشت گردوں کی حمایت بند کرے۔

Published: 17 Aug 2019, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Aug 2019, 8:00 AM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا