تصویر @KirenRijiju
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو ہفتہ کے روز سعودی عرب کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ یہ دورہ ہندوستانی مسلمانوں کے تعلق سے بہت اہم ثابت ہونے والا ہے، کیونکہ اس دورہ کا اصل مقصد ’حج 2025‘ کے اس معاہدہ پر دستخط کرنا ہے جس میں عازمین حج کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025 میں حج سفر کے لیے اس 2 فریقی معاہدہ پر دستخط ہونا ہے جس میں ہندوستان نے 10 ہزار اضافی عازمین حج کے لیے کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
دی گئی جانکاری کے مطابق کرن رجیجو کل یعنی 12 جنوری کو سعودی عرب کے وزیر توفیق بن فوزان الرابعہ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران دونوں لیڈران حج معاہدہ پر دستخط کر سکتے ہیں۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر اس سعودی دورہ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں سعودی عرب جانے کے لیے پُرجوش ہوں، جہاں ہم 2025 کے لیے 2 فریقی معاہدہ پر دستخط کریں گے اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رشتوں کو مضبوط کریں گے۔‘‘
Published: undefined
اس دورے میں کرن رجیجو سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس صالح الجاسیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران ہوائی پروازوں، بس اور ٹرین خدمات کے آپریشن سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔ رجیجو جدہ حج ٹرمینل کا بھی دورہ کریں گے جس کا استعمال ہندوستانی عازمین حج کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ وہاں حکومت ہند نے ایک خصوصی دفتر قائم کیا ہے تاکہ عازمین حج کو ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سعودی عرب نے ہندوستان کا حج کوٹہ 2025 کے لیے 1 لاکھ 75 ہزار 25 طے کیا ہے، جبکہ حکومت ہند اضافی 10 ہزار مسافروں کے لیے کوٹہ بڑھانے کی گزارش کر رہی ہے۔ رجیجو اسی سلسلے میں سعودی کا دورہ کر رہے ہیں، لیکن کچھ دیگر امور پر بھی ان کی نظر ہے۔ وہ مدینہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں قبہ اور قبلتین مساجد بھی پہنچیں گے۔ اس دوران وہ سعودی شاہی کنبہ کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے جس میں شاہ محمد بن سلمان کے مشیر ولی عہد خالد الفیصل اور مکہ علاقہ کے گورنر ولی عہد سلمان بن سلطان شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined