خبریں

اردن میں سیاحوں پر حملہ

اردن میں رومی زمانے کے ایک قدیم عمارت کے قریب سیاحوں پر خنجر سے کیےگئے ایک حملے میں آٹھ سیاح زخمی ہو گئے ہیں۔ اردن کا شمار خطے کی محفوظ ترین ممالک میں ہوتا ہے۔

اردن میں سیاحوں پر حملہ
اردن میں سیاحوں پر حملہ 

اردن کی پولیس نے بتایا ہے کہ آٹھ سیاحوں پر خنجر سے حملہ کرنے کا واقعہ جریش نامی شہر میں پیش آیا۔ یہ شہر دارالحکومت عمان سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ افراد اس شہر میں رومی دور کی ایک قدیم عمارت کی سیاحت میں مصروف تھے، جب ان پر حملہ کیا گیا۔ یہ شہر اس عمارت کی وجہ سے خاص شہرت رکھتا ہے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں یہ سیاح، ان کا گائیڈ اور ان کی سلامتی پر مامور افراد شامل ہیں۔ان میں سے تین کا تعلق میکسیکو جبکہ ایک کا سوئٹزرلینڈ سے ہے۔

Published: undefined

عوامی تحفظ کے ادارے کے ترجمان نے بتایا،''دوپہر کے وقت ایک شخص نے سیاحوں پر حملہ کیا۔ زخمی ہونے والوں میں ٹور گائیڈ اور وہ محافظ بھی شامل ہے، جس نے ان سیاحوں کو بچانے کی کوشش کی۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ حملہ آور کو فوراً حراست میں لے لیا گیا اور زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

Published: undefined

اردن کی ایک مقامی خبر رساں ادارے نے اس واقعے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ایک زخمی کو خون میں لت پت زمین پر پڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اردن میں گزشتہ برسوں کے دوران سیاحت میں اضافہ ہوا ہے اور اس ملک میں اس طرح کے واقعات کم ہی رونما ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined