
امریکی صدر ٹرمپ / آئی اے این ایس
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا کریڈٹ لیا ہے۔ حالانکہ اس مرتبہ انداز کچھ مختلف دکھائی دے رہا ہے۔ ’بورڈ آف پیس‘ تقریب میں ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’’پاکستانی وزیر اعظم نے ہمارے چیف آف اسٹاف کے سامنے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہمارے اور ہندوستان کے درمیان جنگ روک کر 25 ملین جانیں بچائیں۔ وہ جنگ زوروں پر تھی۔ طیارے گرائے جا رہے تھے۔‘‘
ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میری دونوں (وزرائے اعظم) سے فون پر بات ہوئی۔ میں انھیں (پی ایم مودی) بہت اچھے سے جانتا ہوں۔ میں نے انھیں فون کیا اور کہا کہ اگر تم لوگ اسے سلجھا نہیں پائے تو میں تم دونوں کے ساتھ ٹریڈ ڈیل نہیں کروں گا۔ پھر اچانک ہم نے ایک ڈیل کر لی۔ میں نے کہا اگر تم لڑو گے تو میں دونوں ممالک پر 200 فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔‘‘ امریکی صدر آگے کہتے ہیں کہ ’’وہ دونوں (ہندوستان اور پاکستان) لڑنا چاہتے تھے۔ جب بہت سارے پیسہ کا نقصان دیکھا تو انھوں نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے۔ 11 طیارے گرائے گئے، بہت مہنگے طیارے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined