خبریں

میرے والد نے ملک کے لیے جان دی جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا: راہل

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ویب سیریز ’سیکریڈ گیمز‘ سے متعلق جاری تنازعہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے والد نے ملک کے لیے جو کچھ کیا اسے کسی خیالی کردار کے ذریعہ بدلا نہیں جا سکتا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ویب سیریز ’سیکریڈ گیمز‘ سے متعلق کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’بی جے پی-آر ایس ایس اظہارِ خیال کی آزادی پر کنٹرول اور نگرانی میں یقین کرتی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ آزادی بنیادی جمہوری حق ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’میرے والد ملک کے لیے جیے اور انھوں نے ملک کے لیے ہی جان دی۔ کسی خیالی ویب سیزیز کے کرداروں کے نظریات اس حقیقت کو کبھی نہیں بدل سکتے۔‘‘

Published: 14 Jul 2018, 8:58 PM IST

دراصل ایکٹر نوازالدین صدیقی، سیف علی خان اور اداکارہ رادھیکا آپٹے کی ویب سیریز سیکریڈ گیمز کے ’نیٹ فلکس‘ پر ریلیز ہوتے ہی تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ اس شو میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی راجیو گاندھی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے ایک کارکن راجیو سنہا نے کولکاتا پولس کو اس سلسلے میں تحریری شکایت دی ہے۔ اس ویب سیریز سے متعلق ممبئی ریاستی یوتھ کانگریس نے بھی احتجاج درج کیا ہے۔

Published: 14 Jul 2018, 8:58 PM IST

یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ بھی پہنچ چکا ہے جہاں ایک عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس شو میں سے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے لیے استعمال کیے گئے قابل اعتراض الفاظ کو ہٹایا جائے۔ دہلی ہائی کورٹ میں جمعرات کو معاملے کی سماعت ہونی تھی لیکن اسے پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس عرضی پر اب 16 جولائی کو سماعت ہوگی۔

Published: 14 Jul 2018, 8:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Jul 2018, 8:58 PM IST