خبریں

’برکس‘ کے پلیٹ فارم سے بھی پہلگام دہشت گردانہ حملے کی ہوئی مذمت، اس پارلیمانی پینل میں چین بھی شامل

برکس پارلیمانی پینل میں چین کے علاوہ کئی مسلم ممالک بھی شامل ہیں۔ تازہ ترین میٹنگ میں ہندوستان، برازیل، روس، چین کے ساتھ ساتھ ایران، یو اے ای، مصر، ایتھوپیا اور انڈونیشیا کے نمائندے شامل ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>برکس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برکس، تصویر آئی اے این ایس

 

جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت بین الاقوامی سطح پر بھی ہونی شروع ہو گئی ہے۔ 6 جون کو برازیلیا میں منعقد برکس پارلیمانی پینل نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ یہ پاکستان کے لیے شدید جھٹکا ثابت ہوا، کیونکہ اس پارلیمانی پینل کی 6 جون کو ہوئی میٹنگ میں چین کے علاوہ کئی مسلم ممالک کے نمائندے بھی شامل ہوئے تھے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق برکس پارلیمانی پینل کی تازہ ترین میٹنگ میں ہندوستان، برازیل، روس، چین، جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ ایران، یو اے ای، مصر، ایتھوپیا اور انڈونیشیا کے نمائندے شامل ہوئے۔ میٹنگ میں ہندوستان کی قیادت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی آج عالمی بحران بن چکا ہے، جس کا سامنا بین الاقوامی تعاون سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے موجودہ حالات میں 4 اہم اقدام کی وکالت کی۔ ان میں دہشت گرد تنظیموں کی معاشی مدد بند کرنا، انٹلیجنس شیئر کرنے کا عمل تیز کرنا، تکنیک کے غلط استعمال کو روکنا اور جانچ و انصاف کے عمل میں تعاون بڑھانے جیسے ایشوز شامل ہیں۔ اوم برلا کی باتوں کو میٹنگ میں موجود سبھی ممالک نے متفقہ طور پر قبول کرتے ہوئے حتمی اعلانیہ میں شامل کیا۔

Published: undefined

لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ اعلانیہ میں ہندوستان کے پہلگام حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور سبھی برکس ممالک کے پارلیمنٹ نے دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کام کرنے کو منظوری دی۔ میٹنگ میں دہشت گردی کے علاوہ اے آئی، عالمی تجارت، بین پارلیمانی تعاون اور بین الاقوامی امن و تحفظ جیسے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined