مشرق وسطیٰ کی جنگ طویل ہوتی جا رہی ہے اور اس کا اثر دنیا بھر کے شیئر بازار پر بہت زیادہ پڑ رہا ہے۔ ایک ماہ قبل جب جنگ شروع ہوئی تھی، تو کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ امریکہ و اسرائیل کا مقابلہ ایران اس ہمت کے ساتھ کر پائے گا۔ ایران کا عزم ہی ہے، جس نے اس جنگ کو طوالت بخشی ہے۔ اب وقت کے ساتھ جنگ مزید خوفناک صورت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ جنگ کی وجہ سے خاص طور پر خام تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ فی الحال برینٹ کروڈ تقریباً 107 ڈالر فی بیرل کے آس پاس ہے۔
Published: undefined
جنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان دنیا بھر کے شیئر بازاروں کو ہی ہوا ہے۔ ہندوستانی شیئر بازار پر بھی اس کا گہرا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ، یعنی مارچ میں جنگ کی وجہ سے بی ایس ای کے مارکیٹ کیپ میں 51 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی درج کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں خوف پیدا ہو چکا ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک سنسیکس 12 فیصد سے زیادہ (تقریباً 10,000 پوائنٹس) گر چکا ہے۔ جبکہ نفٹی 22,500 سے نیچے پہنچ گیا ہے، جو تشویش کا باعث ہے۔ اس گراوٹ کے سبب بی ایس ای میں درج کمپنیوں کا مجموعی مارکیٹ کیپ فروری کے تقریباً 463 لاکھ کروڑ روپے سے گھٹ کر اب 412 لاکھ کروڑ روپے رہ گیا ہے۔ یعنی صرف ایک ماہ میں تقریباً 51 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ یہ گراوٹ کب رکے گی، کسی کو معلوم نہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس سے ہندوستان جیسے بڑے درآمد کنندہ ملک پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ تیل مہنگا ہونے سے کمپنیوں کا خرچ بھی بڑھتا ہے اور منافع کم ہوتا ہے، جس کا براہِ راست اثر شیئر بازار پر پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاروں میں گھبراہٹ کا ماحول بن گیا ہے، کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کار ہندوستانی بازار سے اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں، جس سے فروخت کا دباؤ اور بڑھ گیا ہے۔ ساتھ ہی روپے میں بھی نمایاں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
Published: undefined
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ شیئر بازار میں نظر آ رہی گراوٹ صرف بڑے شیئرز تک محدود نہیں رہی بلکہ مڈ کیپ اور اسمال کیپ شیئرز میں بھی زبردست کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ بینکنگ، آٹو اور کنزیومر سیکٹر جیسے اہم شعبے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ایسے عالمی بحرانوں کے دوران بازار میں گراوٹ آتی ہے، لیکن وقت کے ساتھ بحالی بھی ہوتی ہے۔ اس لیے دانشمندی اسی میں ہے کہ سرمایہ کار صبر سے کام لیں اور جلد بازی میں غلط فیصلہ نہ کریں۔
Published: undefined
جنگ کی وجہ سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، کیونکہ جنگ سے پہلے ہی ان میں بڑی تیزی آئی تھی۔ اب جنگ کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جس کی وجہ سے سونے اور چاندی کے دام کمزور پڑنے لگے ہیں۔ اگر جنگ مزید طوالت اختیار کرتی ہے تو پھر آنے والے دن شیئر مارکیٹ کے لیے تو مشکل بھرے ہوں گے ہی، عام لوگوں کو بھی شدید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined