خبریں

سویڈن مذاکرات: یمن میں قیام امن کے لیے ’اہم موقع‘

سویڈن میں مجوزہ مذاکرات جنگ سے متاثرہ ملک یمن میں قیام امن کے لیے ’اہم موقع‘ ہیں۔ یہ بات متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے کہی ہے۔ 

سویڈن مذاکرات:  یمن میں قیام امن کے لیے ’اہم موقع‘
سویڈن مذاکرات: یمن میں قیام امن کے لیے ’اہم موقع‘ 

متحدہ عرب امارات کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گرفتھس حوثی باغیوں کے قبضے میں موجود یمنی دارالحکومت صنعاء میں موجود ہیں تاکہ سویڈن میں مجوزہ مذاکرات کو با معنی بنایا جا سکے۔

Published: undefined

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے، ’’صنعاء سے زخمی حوثی باغیوں کا انخلاء اس بات کی دلیل ہے کہ یمنی حکومت اور عرب اتحاد امن کا حامی ہے۔‘‘

Published: undefined

پیر تین دسمبر کو اقوام متحدہ کے ایک چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعے 50 حوثی باغیوں کو صنعاء سے عمان بھیجا گیا تھا۔ اس پیشرفت کو مذاکرات سے قبل ’’اعتماد سازی‘‘ کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

غریب ترین عرب ریاست یمن میں سال 2014ء کے اواخر میں شروع ہونے والے تنازعے کے سبب وہاں قحط کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور ہزاروں بچے اس سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے یمن کو دنیا کا بد ترین انسانی المیہ قرار دیا ہے۔

Published: undefined

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سعودی سربراہی میں بننے والے عرب اتحاد کی طرف سے یمن میں 2015ء میں فضائی حملے شروع کرنے سے اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ انسانی حقوق کے گروپوں کا ماننا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

Published: undefined

سویڈن میں مجوزہ مذاکرات کے لیے ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم امید یہی ہے کہ یہ رواں ہفتے میں شروع ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مزید لکھا ہے، ’’ہمارا یقین ہے کہ سویڈن نے یمنی صورتحال کے سیاسی حل کے لیے ایک انتہائی اہم موقع فراہم کیا ہے۔‘‘ اس پیغام میں وہ مزید لکھتے ہیں، ’’یمنی سربراہی میں ایک پائیدار حل موجودہ بحران کے خاتمے کے لیے بہترین موقع ہو گا۔‘‘

Published: undefined

ا ب ا / ع ت (اے ایف پی)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined