
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس/ آئی اے این ایس
ہندوستان میں منگل کی شام اچانک ایلن مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروس ٹھپ ہو گئی۔ سینکڑوں صارفین کو اپنی ہی فیڈ دیکھنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ آؤٹیج پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈٹیکٹر نے بھی ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ’ایکس‘ کی ویب سائٹ کھولنے پر پیج ریفریش نہیں ہو رہا ہے اور پھر سے ریفریش کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔
Published: undefined
آؤٹیج پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق منگل کی شام تقریباً 5 بجے ’ایکس‘ ڈاؤن کی شکایتیں دیکھی گئیں۔ اس دوران صارفین کو فیڈ دیکھنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاؤن ڈٹیکٹر پر شام 5.06 بجے ’ایکس‘ ڈاؤن ہونے سے متعلق 1200 سے زائد رپورٹس کی گئیں۔ ان میں سے 49 فیصد فیڈ کو لے کر، 29 فیصد ویب سائٹ سے متعلق اور 22 فیصد شکایتیں سرور کنکشن میں دقت کے بارے میں تھیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو ویب سائٹ پر ’ایکس‘ استعمال کرنے میں دقت ہوئی، لیکن موبائل پر سوشل میڈیا ٹھیک طرح کام کر رہا تھا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ کھولنے پر ’کچھ گڑبڑی ہو گئی ہے۔ دوبارہ لوڈ کرنے کی کوشش کریں‘ پیغام دینے والا اسکرین دکھائی دے رہا تھا۔
Published: undefined
ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق ’ایکس‘ پر یہ آؤٹیج منگل کی شام 5.20 بجے تک دیکھا گیا، جس میں دنیا بھر سے صارفین کی شکایتیں دیکھنے کو ملیں۔ ہندوستان کے علاوہ امریکہ اور برطانیہ میں بھی آؤٹیج دیکھا گیا۔ ہے۔ ڈاؤن ڈٹیکٹر نے اس دوران امریکہ میں ’ایکس‘ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے صارفین کی 10 ہزار سے زیادہ رپورٹ درج کی تھیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں موبائل ایپ پر سب سے زیادہ 61 فیصد مسئلہ رہا۔ اس کے علاوہ 28 فیصد شکایتیں ویب سائٹ سے جڑی ہیں اور 11 فیصد سرور کنکشن ایرر والی ہیں۔
Published: undefined