خبریں

حالات میں بہتری، لیکن ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ہندوستانی سفارت خانہ نے جاری کی ایڈوائزری

تہران میں قائم ہندوستانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ ’’صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے، لیکن ہندوستانی شہری اگلے احکامات تک ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔‘‘

طیارہ، تصویر آئی اے این ایس
طیارہ، تصویر آئی اے این ایس 

امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعہ کو ختم کرنے اور خلیجی خطے میں مستقل پرامن صورتحال بحال کرنے کی سمت میں کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال امن معاہدہ ہونے کے بعد خطے میں سکون قائم ہے۔ ایران میں سیکورٹی کی صورتحال میں حالیہ بہتری کے درمیان تہران میں قائم ہندوستانی سفارت خانہ نے ہندوستانی شہریوں کے لیے ترمیمی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے، لیکن ہندوستانی شہری اگلے احکامات تک ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Published: undefined

ہندوستانی سفارت خانہ نے حالات میں بہتری کا ذکر ضرور کیا ہے، لیکن احتیاط برتنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ سفارت خانہ نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ ایران میں سیکورٹی کی صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھ رہا ہے اور حالیہ بہتری بھی نظر آ رہی ہے۔ سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ ’’حالیہ بہتری کے باوجود ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک ایران کے تمام غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔‘‘

Published: undefined

سفارت خانہ کی جانب سے ایران میں رہ رہے ہندوستانیوں اور ضروری وجوہات کی بنا پر وہاں جانے والے لوگوں کو انتہائی محتاط رہنے، مقامی حالات پر مسلسل نظر رکھنے اور صرف قابل اعتماد ذرائع سے ہی معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والی تمام ہدایات پر بھی عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود تمام ہندوستانی شہری جلد از جلد ہندوستانی سفارت خانہ میں اپنا رجسٹریشن کروائیں اور سفارت خانہ کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ہونے والی اپڈیٹس اور نئی ایڈوائزری پر مسلسل نظر رکھیں۔

Published: undefined

سفارت خانے نے ہنگامی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر اور ای میل بھی جاری کیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہندوستانی شہری فوری رابطہ کر سکیں۔ یہ ترمیمی ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب حالیہ دنوں میں مغربی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے کے اشارے ملے ہیں، تاہم بدلے ہوئے حالات میں بھی ہندوستانی حکومت احتیاط برتنے کی پالیسی پر قائم ہے۔ تہران میں قائم ہندوستانی سفارت خانے نے 4 ہیلپ لائن نمبر (+989128109115، +989128109109، +989128109102، +989932179359) جاری کیے ہیں۔ ساتھ ہی ای میل (cons.tehran@mea.gov.in) کے ذریعے بھی مدد مانگی جا سکتی ہے اور رابطہ برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی جانب سے یہ ٹریول ایڈوائزری امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے مقصد سے ہوئے میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ (ایم او یو) کے تحت تکنیکی بات چیت کے پہلے دور کے ختم ہونے کے بعد جاری کی گئی ہے۔ دونوں فریق ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے اور 60 دنوں میں حتمی معاہدے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ حالانکہ دونوں کے درمیان کچھ اہم مسائل اب بھی زیر غور ہیں، جن میں بین الاقوامی تصدیقی نظام، آبنائے ہرمز کے مستقبل کا انتظام اور ایران کے منجمد مالیاتی اثاثوں کی بحالی شامل ہے۔ اگرچہ حالیہ ہفتوں میں سفارتی بات چیت تیز ہوئی ہے، لیکن سفارت خانے کی تازہ ترین ایڈوائزری اس خطے کی سیکورٹی صورتحال کو لے کر برقرار خدشات کو ظاہر کرتی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined