خبریں

روس-یوکرین جنگ: مزید ایک ہندوستانی کی موت پر حکومت ہند ناراض، روس سے جواب طلب

روس-یوکرین جنگ میں اب تک 10 ہندوستانی شہریوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق کیرالہ کے ایک شہری بِنِل بابو کی روس-یوکرین جنگ میں موت ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>وزارت خارجہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وزارت خارجہ، تصویر آئی اے این ایس

 

حکومت ہند نے منگل (14 جنوری) کو روس سے کہا ہے کہ وہ اپنی فوج میں خدمات انجام دے رہے تمام ہندوستانی شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ مطالبہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب روس اور یوکرین کی جنگ میں مزید ایک ہندوستانی شہری کی موت ہو گئی۔ روس-یوکرین جنگ میں اب تک 10 ہندوستانی شہریوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق کیرالہ کے ایک ہندوستانی شہری بِنِل بابو (31سال) کی روس-یوکرین جنگ میں لڑائی کرتے ہوئے موت ہو گئی۔ جنگ میں کیرالہ کے ہی جَین ٹی (27 سال) زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج ماسکو کے ایک اسپتال میں چل رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے متوفی کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم نہیں کی ہے۔

Published: undefined

واضح ہو کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب حکومت ہند نے روس کو اپنی فوج میں شامل ہندوستانی شہریوں کو چھوڑنے کے لیے کہا ہے۔ حکومت نے اس سے قبل بھی روس کی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہندوستانی رسوئیوں اور سپورٹ اسٹاف کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ معاملہ گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ روسی صدر ولادمیر پوتن کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے درمیان بھی اٹھایا گیا تھا۔ اس کے باوجود یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستانی شہریوں کا بھی فوجی یا سپورٹ اسٹاف کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تازہ معاملہ میں کہا کہ ’’ہمیں کیرالہ کے ایک ہندوستانی شہری کی بدقسمتی سے ہوئی موت کی اطلاع ملی ہے جسے مبینہ طور پر روسی فوج میں بھرتی کیا گیا تھا۔ ایک اور شہری زخمی ہوا ہے جو ماسکو کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس معاملے کو ماسکو میں روسی افسران اور دہلی میں روسی سفارت خانے کے سامنے سختی سے اٹھایا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی جیسوال نے کہا کہ متوفی کی لاش کو ہندوستان لانے کی کوشش جاری ہے اور زخمی شخص کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے روس سے مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی ہندوستانی شہریوں کو دھوکہ دہی یا غلط طریقے سے ریکروٹمنٹ ایجنٹس کے ذریعہ روسی فوج میں شامل کرایا گیا ہے۔ اس کے متعلق گزشتہ سال سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعہ 19 لوگوں اور ایجنسیوں کے خلاف معاملہ درج کر کے گرفتاریاں کی گئی تھیں۔ روسی سفارت خانے نے گزشتہ سال جانکاری دی تھی کہ ہندوستانی شہریوں کی بھرتی اپریل 2024 کے بعد روک دی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ فی الحال ان کی جلد رہائی کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ہندوستانی افسران نے یہ جانکاری بھی دی تھی کہ 85 ہندوستانی شہریوں کو روسی فوج سے رہا کر دیا گیا ہے اور بقیہ 20 شہریوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined