خبریں

ہندوستانی بمباری کا کوئی ثبوت نظر نہیں آیا، روئٹرز کا نیا شگوفہ

نیوز ایجنسی روئٹرز کا کہنا ہے کہ اس  نے  ایسی ہائی ریزولولشن سیٹیلائٹ تصاویر دیکھی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ بھارت کی جانب سے جیش محمد کے مدرسے پر براہ راست بمباری نہیں کی گئی.

 بھارت بمباری کا کوئی ثبوت نظر نہیں آیا، روئٹرز
 بھارت بمباری کا کوئی ثبوت نظر نہیں آیا، روئٹرز 

سان فرانسیسکو شہر میں قائم کمپنی پلینٹ لیبز ایک پرائیویٹ سیٹیلائٹ آپریٹر ہے۔ بھارتی فضائی حملوں کے چھ دن بعد چار مارچ کو اس کمپنی کی جانب سے لی گئی تصایر میں مدرسے کے مقام پر قائم چھ عمارتوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اب تک عوامی سطح پر اس مقام کی سیٹیلائٹ تصایر جاری نہیں کی گئی تھیں لیکن پلینیٹ لیبز کی جانب سے جاری گئی تصایر میں بہت واضح طور پر وہ عمارتیں دیکھی جا سکتی ہیں جن پر بھارت نے فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

روئٹرز کے مطابق اب یہ تصایر بھارتی موقف کے حوالے سے مزید شکوک وشبہات پیدا کرتی ہیں۔ نریندر مودی کی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے شہر بالاکوٹ کے گاؤں جبا میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے مدرسے پر حملے کیے تھے۔ سیٹیلائٹ تصاویر سے متعلق روئٹرز کو بھارتی وزیر خارجہ اور دفاع کو بھیجے گئے سوالات کے جوابات موصول نہیں ہوئے۔

Published: undefined

ایسٹ ایشیا نان پرولیفیریشن ادارے کے ڈائریکٹر جیفری لیوس سیٹیلائٹ تصاویر کا تجزیہ کرنے کا پندرہ سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ لیوس نے روئٹرز کو بتایا،’’ ان تصاویر میں بمباری کا کوئی ثبوت نظر نہیں آتا۔‘‘ بھارتی حکومت نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ فضائی حملوں میں کون سے ہتھیار استعمال ہوئے تھے۔ روئٹرز کو بھارتی سرکاری ذرائع تاہم یہ ضرور بتاتے ہیں کہ گزشتہ ہفتے 12 میراج 2000 طیارے جو کہ ایک ہزار کلو گرام وزنی بموں سے لیس تھے، نے پاکستان کی سرزمین پر حملے کیے تھے۔ وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ بھارتی طیارو‌ں نے اسرائیلی ساختہ اسپائس 2000 گلائیڈ بم برسائے تھے۔

Published: undefined

روئٹرز کے صحافیوں نے گزشتہ منگل اور جمعرات کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ کا دورہ بھی کیا تھا۔ ان صحافیوں کو بھی کوئی تباہ حال کیمپ نہیں ملا اور نہ ہی یہ بھارتی فضائی حملوں کے باعث کسی شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر پائے۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ انہیں بم دھماکوں کی آوازیں آئیں اور کچھ بم درختوں پر گرے۔ مقامی افراد نے کچھ درخت بھی دکھائے جن کے پاس سے کچھ بارودی مواد ملا تھا۔

Published: undefined

اس سال مئی میں بھارت میں عام انتخابات ہوں گے اور اکثر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چودہ فروری کو پلوامہ حملے، جس میں قریب چالیس بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے، کا بدلہ لیتے ہوئے بھارت کی حالیہ کارروائی نریندر مودی اور ان کی ہندو قوم پرست سیاسی جماعت بی جے پی کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ بھارت کی جانب سے جیش محمد کے عسکریت پسندوں پر حملے کے ثبوت نہ دینے پر مودی حکومت کو سیاسی حریفوں کی تنقید کا سامنا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے،’’ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اصل میں کتنے لوگ اس حملے میں مارے گئے، بم کہاں گرائے گئے ؟‘‘

Published: undefined

مودی نے اپوزیشن جماعت کانگریس اور دیگر سیاسی حریفوں پر ملک دشمنوں کا ساتھ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ مودی کا کہنا ہے، ’’جب ہماری فوج ملک کے اندر اور باہر دہشت گردوں کی کمر توڑ رہی ہے، اس وقت کچھ لوگ فوج کے عزائم کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ ہمارے دشمن کے لیے خوشی کا باعث بن رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined