
کانگریس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے کو لے کر مرکزی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ دراصل ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں پھر سے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہندوستان-پاکستان جنگ کو تجارت کی دھمکی دے کر روکا تھا۔ پارٹی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والا ممکنہ تجارتی معاہدہ اب ہندوستان کے لیے ایک تکلیف دہ تجربہ بن گیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ایک وقت کہا گیا تھا کہ ہندوستان نومبر 2025 میں کواڈ (امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان کا گروپ) سمٹ کی میزبانی کرے گا، لیکن اب ایسا نہیں ہو رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ایک وقت یہ بھی کہا گیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ سب سے پہلے تجارتی معاہدہ کرنے والوں میں ہندوستان ہوگا۔ وہ نام نہاد معاہدہ اب ایک مسئلہ بن گیا ہے، جبکہ امریکہ کو برآمدات کم ہو رہی ہیں اور یہاں ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں۔‘‘
Published: undefined
جے رام رمیش نے کہا کہ اس درمیان صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 57ویں بار یہ دوہرایا ہے کہ انہوں نے ’آپریشن سندور‘ کو اچانک اور غیر متوقع طور پر کیسے روکا اور یہ کہ اس کا پہلا اعلان واشنگٹن سے کیا گیا نہ کہ دہلی سے۔ کانگریس لیڈر نے ٹرمپ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے تجارت اور ٹیرف کا استعمال کر کے ہندوستان-پاکستان کے درمیان جاری جنگ کو روک دیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکی ٹی وی نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’’اگر تجارت اور اور ٹیرف نہیں ہوتے میں یہ معاہدے نہیں کر پاتا۔ مثال کے طور پر ہندوستان ہمارے ساتھ بہت تجارت کرتا ہے، وہ پاکستان کے ساتھ جوہری جنگ کرنے والا تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ شامل نہیں ہوتے تو آج لاکھوں لوگ مارے جاتے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’وہ بہت بڑی جنگ ہونے والی تھی۔ میں نے دونوں ممالک سے کہا کہ اگر انہوں نے جلد ہی کوئی معاہدہ نہیں کیا تو وہ امریکہ کے ساتھ تجارت نہیں کر پائیں گے اور انہوں نے معاہدہ کیا، جنگ رک گئی۔ ورنہ وہ ایک ایٹمی جنگ ہوتی۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ کانگریس نے وزیر اعظم مودی پر طنز کستے ہوئے کہا تھا کہ خود ساختہ 56 انچ کا سینہ اب پوری طرح سمٹ چکا ہے اور بے نقاب ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ تقریباً ہر دوسرے دو طرفہ یا عالمی کانفرنس میں ہندوستان-پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر کئی ممالک کے درمیان جنگ بندی کا دعویٰ کرتے آ رہے ہیں۔ ستمبر ماہ میں ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined