خبریں

پی ایم مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر کی بات، کہا ’اخلاقی امداد جاری رکھیں گے‘

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت کی، اس دوران میں نے غزہ کے الاہلی اسپتال میں لوگوں کی موت پر اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی

 

اسرائیل اور حماس کے بیچ جنگ جاری ہے اور اسے روکنے کی کوئی بھی کوشش اب تک کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ اس درمیان ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات کی۔ اس کی جانکاری خود انھوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی اور کہا کہ انھوں نے فلسطینی صدر سے غزہ کے الاہلی اسپتال میں ہوئے دھماکہ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے ہندوستان-فلسطین تعلقات کو لے کر اپنا رخ بھی واضح کیا۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جو پوسٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ ’’فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران میں نے غزہ کے الاہلی اسپتال میں لوگوں کی موت پر اپنی ہمدردی ظاہر کی۔ ہم فلسطین کے لوگوں کے لیے اخلاقی امداد بھیجنا جاری رکھیں گے۔ ہم نے علاقے میں دہشت گردی، تشدد اور بگڑتے سیکورٹی سے متعلق حالات پر اپنی گہری فکر ظاہر کی ہے۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے بتایا کہ ’’ہم نے اسرائیل-فلسطین ایشو پر ہندوستان کی طویل مدت سے چلی آ رہی اصولی حالت کو دہرایا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان نزدیکیاں بڑھی ہیں۔ ایسے میں پی ایم مودی کے تازہ بیان کو کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں بھی حکومت ہند کو فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ دراصل حماس کے حملے کے بعد پی ایم مودی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے فون پر بات کی تھی۔ اس دوران پی ایم مودی نے نیتن یاہو سے کہا تھا کہ ’’ہم آپ کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہیں۔‘‘ پی ایم مودی نے حماس کے حملے کو دہشت گردانہ بھی قرار دیا تھا۔ اب فلسطینی صدر سے ان کی ہوئی گفتگو کو کئی معنوں میں اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ