پنکج دھیر، تصویر سوشل میڈیا
دنیائے تفریح کو آج صبح مشہور و معروف اداکار پنکج دھیر کے انتقال کی بے حد تکلیف دہ خبر ملی۔ بی آر چوپڑا کے سیریل ’مہابھارت‘ میں ’کرن‘ کا یادگار کردار نبھا کر گھر گھر مشہور ہوئے پنکج نے 68 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ اچانک ان کے انتقال کی خبر نے ٹی وی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کو بھی غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
Published: undefined
مشہور و معروف اداکار فیروز نے پنکج دھیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فیروز خان دراصل پنکج کے قریبی دوست تھے۔ انھوں نے ایک میڈیا ادارہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہاں، یہ سچ ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ذاتی طور پر میں بہت اچھے دوست سے محروم ہو گیا ہوں۔ وہ بہت پیارے انسان تھے۔ میں ابھی تک صدمے میں ہوں۔ مجھے نہیں پتہ کہ کیا بولنا چاہیے۔ وہ واقعی بہت اچھے تھے، اور اس سے زیادہ فی الحال میں کچھ نہیں بول سکتا۔‘‘
Published: undefined
پنکج دھیر کے انتقال پر ’سِنٹا‘ (سی آئی این ٹی اے اے) کی طرف سے بھی ایک بیان جاری کر افسوس ظاہر کیا گیا ہے۔ بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’’بے حد غم اور گہری تکلیف کے ساتھ ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ ہمارے ٹرسٹ کے سابق سربراہ اور سِنٹا کے سابق عزت مآب جنرل سکریٹری پنکج دھیر کا 15 اکتوبر 2025 کو انتقال ہو گیا۔‘‘ بیان میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ پنکج دھیر کی آخری رسومات 15 اکتوبر کی شام 4.30 بجے پون ہنس کے بغل میں ویلے پارلے (مغرب)، ممبئی میں ادا کی جائے گی۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ پنکج دھیر کینسر میں مبتلا تھے۔ وہ اس بیماری سے لڑ کر جیت حاصل بھی کر چکے تھے، لیکن کچھ ماہ قبل کینسر نے دوبارہ جسم میں اپنی جگہ بنا لی۔ یہ پتہ چلنے کے بعد پنکج کو آئی سی یو میں داخل کرانا پڑا تھا اور اس کے بعد ان کی ایک بڑی سرجری ہوئی۔ وہ زندگی کی جنگ لڑتے رہے، لیکن آخر وہ یہ جنگ ہار گئے۔
Published: undefined
پنکج دھیر کو ان کی شاندار اداکاری اور رعب دار آواز کے لیے جانا جاتا تھا، لیکن 1988 کے تاریخی سیریل ’مہابھارت‘ میں ادا کیے گئے کرن کے کردار کو انھوں نے زندہ و جاوید بنا دیا۔ ان کے اس کردار کو اتنی مقبولیت ملی کہ ملک کے کئی حصوں میں ان کے مجسمے کی پوجا بھی کی جانے لگی۔ انھوں نے ’سڑک‘، ’سولجر‘ اور ’بادشاہ‘ جیسی کی کامیاب فلموں میں بھی کام کیا اور ٹی وی انڈسٹری میں بھی مستقل سرگرم رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined