واشنگٹن: عالمی وبا کورونا کے بارے میں کی جانے والی مختلف تحقیقات میں اس کے مختلف اثرات سامنے آرہے ہیں جس میں اس کے منفی اور مثبت اثرات کے بارے میں ہیں لیکن حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں اس بات کی جانچ پڑتال کی گئی کہ موسم گرما کرونا وائرس پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے، ماہرین نے دیکھا کہ کھلے اور گرم موسم میں وائرس کے پھیلنے کی شرح کم تو ہوجاتی ہے مگر یہ شرح نہایت معمولی ہے۔
Published: undefined
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ میں حکومتی ہنگامی حالات سائنسی مشاورت گروپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق اپنے تحقیقی کاموں میں اس پہلو کی تحقیق کی ہے کہ آیا گرم موسم وائرس کے پھیلاؤ کو روکتا ہے یا نہیں۔ ادارے سے منسلک پروفیسر جون ایڈمنڈز نے کہا ہے کہ موصول شواہد نے سخت گرمی کے وائرس پر منفی اثرات کو ثابت کیا ہے تاہم یہ اثرات بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلے ماحول میں وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہے، وائرس زیادہ تر بند مقامات سے پھیلتا ہے۔ اگر باہر سورج چمک رہا ہو تو وائرس زیادہ جلدی ہلاک ہو جاتا ہے، ہلاک نہ بھی ہو تو کم پھیلتا ہے۔ پروفیسر نے کہا کہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعائیں وائرس کو ہلاک کر دیتی ہیں تاہم اس کی شرح نہایت کم ہوتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined