این ایس اے اجیت ڈووال اور محمد بن زاید النہیان، تصویر/آئی اے این ایس
ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے اتوار (26 اپریل) کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے اقدامات، خطے کی صورتحال اور باہمی مفاد کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفارت خانہ نے کہا کہ ’’این ایس اے اجیت ڈووال نے یو اے ای کا سرکاری دورہ کیا۔ انہوں نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ اس دوران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات، علاقائی صورتحال اور باہمی مفاد کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ رواں ماہ کی شروعات میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے 2 روزہ دورے کے بعد ہندوستان کی جانب سے یو اے ای کا یہ دوسرا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔ رواں ماہ کی شروعات میں وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے ابوظہبی میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر ایس جے شنکر نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم ہندوستانی شہریوں کی خیریت و عافیت کو یقینی بنانے پر شیخ محمد بن زاید النہیان کا شکریہ ادا کیا۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔
Published: undefined
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا تھا کہ ’’آج ابوظہبی میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے مل کر بڑی خوشی ہوئی۔ میں نے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کی اور مغربی ایشیا میں کشیدگی کے دوران ہندوستانی شہریوں کی خیریت و عافیت کو یقینی بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستان-یو اے ای جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان کی رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined