خبریں

نوبل انعام 2020: ادب کے لیے امریکی خاتون شاعرہ لوئس گلک کے نام کا اعلان

لوئس گلک نے انگریزی، جرمن، سویڈش اور ہسپانوی زبان میں بھی کتابیں لکھی ہیں۔ انہوں نے شاعری سمیت ادب کی دیگر صنفوں میں بھی کامیاب طبع آزمائی کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسٹاک ہوم: ’ادب‘ کےلیے2020 کا نوبل انعام امریکی خاتون شاعرہ لوئس گلک کو دیا جائے گا۔ دنیا کے اس سب سے معتبر ایوارڈ کا اعلان ادیبوں کو سرفراز کرنے والی سویڈن کی سویڈش اکیڈمی آف نوبل پرائز نے کیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 77 سالہ لوئس ایلزبتھ گلک کو ان کی بے باک شاعری کے باعث رواں سال کا نوبل انعام دیا جا رہا ہے۔ اس سال ایک ہی فرد کو ادب کا نوبل انعام دیا جا رہا ہے، گزشتہ سال بھی ایک ادیب کو نوبل انعام دیا گیا تھا۔

Published: undefined

نوبل کمیٹی نے لوئس گلک کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی شاعری سے انسانی وجود کی خوبصورتی آفاقی محسوس ہوتی ہے اور وہ اظہار کیلئے بے باک الفاظ کا انتخاب کرتی ہیں۔ لوئس گلک کو ان کی شاعری اور دیگر ادبی خدمات کے باعث متعدد عالمی ایوارڈز دیے جا چکے ہیں، انہوں نے امریکی حکومتی ایوارڈز سمیت یورپی و امریکی اعلیٰ ادبی ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ لوئس گلک 1943 میں امریکی شہر ریاست نیویارک میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ ریاست میساچوئٹس میں گزارا۔ لوئس گلک نے انگریزی، جرمن، سویڈش اور ہسپانوی زبان میں بھی کتابیں لکھی ہیں۔ انہوں نے شاعری سمیت ادب کی دیگر صنفوں میں بھی کامیاب طبع آزمائی کی۔

Published: undefined

لوئس کی پہلی انگریزی کتاب 1965 میں شائع ہوئی اور مجموعی طور ان کی 20 کے قریب انگریزی کتابیں شائع ہوچکی ہیں، جب کہ ان کی تصانیف کے دیگر زبانوں میں تراجم بھی ہوئے۔ لوئس ایلزبتھ گلک نے سویڈنی، ہسپانوی اور جرمن زبان میں بھی ادب لکھا اور ان کی یورپی زبان کی تحریروں کو بھی بہت پسند کیا جاتا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined