خبریں

نیرو مودی کے بچنے کی کوشش ناکام، حوالگی کا راستہ ہوا صاف، لندن ہائی کورٹ نے خارج کی عرضی

نیرو مودی جو ایک مفرور ہیرا کاروباری ہے، اس نے اپنی حوالگی کو چیلنج کرنے کے لیے ’ہائی کورٹ آف جسٹس، کنگس بنچ ڈویژن‘ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔

 نیرو مودی، تصویر آئی اے این ایس
نیرو مودی، تصویر آئی اے این ایس 

لندن ہائی کورٹ نے نیرو مودی کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نیرو مودی نے ہندوستان میں اپنی حوالگی کے معاملے کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہندوستان میں اس پر 13000 کروڑ کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) گھوٹالے میں ملوث ہونے کے الزام ہیں۔ نیرو مودی جو ایک مفرور ہیرا کاروباری ہے، اس نے اپنی حوالگی کو چیلنج دینے کے لیے ہائی کورٹ آف جسٹس، کنگس بنچ ڈویژن کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

Published: undefined

اس معاملے پر کراؤن پراسیکیوشن سروس کے وکیل نے زوردار بحث کی، جس میں انہیں سی بی آئی کی ایک مخصوص ٹیم کا بھی مکمل تعاون حاصل رہا۔ اس ٹیم میں وہ تفتیشی افسران بھی شامل تھے جو سماعت کے لیے خاص طور پر لندن گئے تھے۔ مودی کی درخواست اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری کے معاملے میں آئے فیصلے پر مبنی تھا۔ حالانکہ سی بی آئی کی مربوط کوششوں نے اس چیلنج پر کامیابی سے قابو پا لیا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ مودی کی عرضی اور اس سے وابستہ حالات اتنے غیر معمولی نہیں تھے کہ معاملہ کو پھر سے کھولا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined