خبریں

اہم خبر: دہلی کے صدر بازار اور جگت پوری میں آتشزدگی

منوہر لال کھٹر نے ہریانہ کے وزیر اعلی کے طور پر دوسری مرتبہ حلف لے لیا، جبکہ ان کے ساتھ دشینت چوٹالہ نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے صدر بازار اور جگت پوری میں آتشزدگی

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں اتوار کے روز صدر بازار کے پلاسٹک پیکنگ کے گودام اور جگت پوری میں دو دکانوں میں آگ لگ گئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دن میں تقریباً تین بجے صدر بازار میں پلاسٹک پیکنگ کے سامان اور کھلونوں کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ اس آگ پرتقریباً ڈیڑھ کی مشقت کے بعد قابو پایا گیا۔ اس واقعہ میں جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ مشرقی دہلی کے جگت پوری میں دو سنیٹری ہارڈ ویئر کی دکانوں میں پیش آیا۔ اس کی اطلاع دن میں تقریباً ڈھائی بجے ملی اور اس پر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں قابو پایا جاسکا۔ اس میں بھی کسی کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Published: 27 Oct 2019, 2:59 PM IST

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

امریکہ کے شہر ٹیکساس میں اتوار کے روز کالج کے طلباء کی پارٹی کے دوران ہونے والی فائرنگ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ٹیکساس اے اینڈ ایم کامرس یونیورسٹی کے طلباء کے زیر اہتمام ایک نجی پارٹی کے دوران پیش آیا۔ ہنٹ کاؤنٹی شراف آفس کے ڈپٹی چیف کے مطابق ، حملہ آور کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی اس حملے کے محرک کا پتہ چل سکا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آور نے نیم خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔

واردات کے ویڈیو کے مطابق فائرنگ کے بعد کئی لوگ زمین پر لہولہان دکھائی دیئے اور متعدد لوگ بری طرح چیخ رہے تھے۔ پولس نے ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں 10 سے 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 27 Oct 2019, 2:59 PM IST

طالبان کے حملے میں پانچ نو عمر لڑکے ہلاک

کابل: شمالی افغانستان کے فاریاب صوبے میں طالبان کے ذریعہ کیے گئے بم دھماکے میں کم از کم پانچ لڑکے ہلاک ہوگئے۔ فاریاب پولس کے سربراہ نے بتایا کہ پشتون کورٹ ضلع میں طالبان نے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس کی زد میں آکر پانچ لڑکے ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ فاریاب پولس کے سربراہ کے ترجمان کریم اریش نے اسپوتنک کو بتایا کہ مرنے والے سبھی لڑکے 16 سال سے کم عمر کے تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ طالبان نے پشتون کورٹ کے گدائی قلعہ علاقے میں یہ بارودی سرنگ لگائی تھی اور جس وقت بچے یہاں سے گزر رہے تھے وہ دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئی۔ طالبان نے ابھی تک اس واقعہ سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Published: 27 Oct 2019, 2:59 PM IST

کھٹر نے ہریانہ کے وزیر اعلی اور چوٹالہ نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

منوہر لال کھٹر نے ہریانہ کے وزیر اعلی کے طور پر دوسری مرتبہ حلف لے لیا ہے۔ ان کے ساتھ جے جے پی کے دشینت چوٹالہ نے نائب وزیر علیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ منوہر لال کھٹر نے دوسری مرتبہ صوبہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے، وہ ایسا کرنے والے صوبہ کے پہلے غیر جاٹ رہنما ہیں۔

پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ کھٹر کابینہ کے وزیر بھی آج ہی حلف لیں گے لیکن آج کسی وزیر نے حلف نہیں لیا۔ حلف برداری تقریب کا انعقاد چنڈی گڑھ میں واقع راج بھون میں کیا گیا۔

Published: 27 Oct 2019, 2:59 PM IST

حلف برداری تقریب کے دوران جے جے پی رہنما دشینت چوٹالہ کے والد اجے چوٹالہ اسٹیج پر موجود رہے۔ واضح رہے کہ اجے چوٹالہ آج ہی تہاڑ جیل سے عاضی طور پر رہا ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اکالی دل کے رہنما پرکاش سنگھ بادل اور سکھبیر سنگھ بادل بھی منوہر لال کھٹر کی حلف برداری تقریب میں شریف ہوئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انتخابات کے دوران سکھبیر سنگھ بادل لگاتار کھٹر پر حملہ ور تھے۔ دراصل اکالی دل نے ہریانہ میں این ڈی اے سے اپنی راہیں علیحدہ کر رکے آئی این ایل ڈی کے ساتھ اتحاد کیا تھا اس لئے وہ کھٹر حکومت کو بھی ہدف تنقید بنا رہے تھے۔

Published: 27 Oct 2019, 2:59 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Oct 2019, 2:59 PM IST