خبریں

ہندوستان میں داخل ہوا ’اومیکرون بی ایف 7‘، دیوالی سے قبل کورونا کی نئی لہر نے تشویش پیدا کی، ماہرین نے کیا متنبہ

اومیکرون بی ایف 7 دراصل نیا سَب-ویریئنٹ ہے، اس کے بارے میں پہلی مرتبہ شمال مغربی چین کے اندرونی منگولیا خود مختار علاقہ میں پتہ چلا تھا، اسے ’اومیکرون اسپون‘ کی شکل میں بھی جانا جاتا ہے۔

اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس
اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس 

ایک طرف جہاں تازہ کووڈ معاملوں میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے، وہیں دوسری طرف اب مزید ایک خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ایک نیا اومیکرو سَب-ویریئنٹ ملک میں خطرہ پیدا کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق گجرات بایوٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر کے ذریعہ بی ایف 7 کے پہلے معاملے کا پتہ لگایا گیا ہے۔ یہ نیا اومیکرون ویریئنٹ بھی انتہائی متعدی مانا جاتا ہے اور اس میں زیادہ انفیکشن کی صلاحیت ہوتی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے کچھ سَب-ویریئنٹس ملے ہیں جو کئی ممالک میں نئے معاملے بڑھنے کی وجہ بن رہے ہیں۔ فکر کی بات یہ ہے کہ اس میں سے ایک ویریئنٹ ہندوستان میں بھی گھس چکا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ یہ ویریئنٹس سردیوں میں ایک بار پھر کورونا کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔

Published: undefined

چین میں منگولیا کے ایک علاقہ سے ابھرنے کے بعد اومیکرون سَب-ویریئنٹ بی اے 5.1.7 اور بی ایف 7 اب دیگر حصوں میں اپنا راستہ بنا رہا ہے اور نئے خطرات پیدا کر رہا ہے۔ مبینہ طور پر اومیکرون ویریئنٹ بی ایف 7 اور بی ایف 5.1.7 چین میں کووڈ-19 معاملوں میں حالیہ اُچھال کے لیے ذمہ دار ہیں۔ حالانکہ ماہرین نے آئندہ تہواری سیزن سے پہلے احتیاط اور کووڈ کے مناسب سلوک کی صلاح دی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان ہندوستان میں سرگرم مریض کی موجودہ تعداد 26834 ہو گئی ہے جو ملک کے مجموعی پازیٹو معاملوں کا 0.06 فیصد ہے۔ ہندوستان کی ڈیلی پازیٹویٹی ریٹ 1.86 فیصد بتائی گئی، جب کہ ہفتہ واری پازیٹویٹی ریٹ حالیہ وقت میں پیر کو 1.02 فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے پیر کی صبح بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2060 تازہ کووڈ معاملوں کا پتہ چلا ہے جو اس سے قبل کے 24 گھنٹوں میں درج کردہ 2401 معاملے سے کم تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined