سونیا گاندھی نے نو سنکلپ چنتن شیویر سے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ہم بڑی کوششوں سے ہی تبدیلی لا سکتے ہیں، ہمیں نجی مفادات کے سامنے تنظیم کی ضرورتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ پارٹی نے بہت دیا ہے، اب قرض اتارنے کی ضرورت ہے۔ ایک بار پھر سے ہمت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر تنظیم کو زندہ رہنے کے لیے تبدیلی لانے کی ضرورت ہوتی ہے، ہمیں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔ یہ سب سے بنیادی معاملہ ہے۔‘‘
Published: 13 May 2022, 8:58 AM IST
کانگریس صدر نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں پر حملے ہو رہے ہیں، جبکہ انہیں بھی ملک کے تمام شہریوں کی طرح مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نفرت پھیلا کر اقلیتوں کو دبا رہی ہے۔
سونیا گاندھی نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو ڈرایا جا رہا ہے، جیل میں ڈالا جا رہا ہے، تحقیقاتی اداروں کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور جمہوریت کے تمام ستونوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو جیسے ہمارے لیڈروں کی شراکت، کامیابیوں اور قربانیوں کو جھٹلایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاتما گاندھی کے قاتلوں اور ان کے نظریے کی تعریف کی جا رہی ہے۔
Published: 13 May 2022, 8:58 AM IST
راجستھان کے شہر اُدے پور میں کانگریس پارٹی کا غور و فکر کیمپ (نو سنکلپ چنتن شیویر 2022) کا آغاز ہو گیا ہے۔ تقریب سے سب سے پہلے پارتی صدر سونیا گاندھی خطاب کر رہی ہیں۔ سونیا گاندھی نے کیمپ سے خطاب کے دوران کہا، ’’نو سنکلپ چنتن شیور ہمیں ان کئی چیلنجز پر بحث کرنے کا موقع دیتا ہے، جن کا سامنا ملک بی جے پی، آر ایس ایس اور ان کے معاونین کی پالیسیوں کے نتیجے میں کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان کاموں پر بھی غور کرنے کا موقع جو ہمارے سامنے ہیں۔ یہ قومی مسائل کے ساتھ ساتھ اور ہماری پارٹی تنظیم کے بارے میں بھی معنی خیز غور و فکر کرنے کا موقع ہے۔‘‘
Published: 13 May 2022, 8:58 AM IST
پارٹی صدر سونیا گاندھی کانگریس پارٹی کے غور و فکر کیمپ یعنی ’چنتن شیویر‘ میں شرکت کے لیے راجستھان کے اُدے پور پہنچ گئی ہیں۔ تین روزہ کیمپ کا آغاز آج دوپہر 2 بجے سونیا گاندھی کے خطاب سے ہوگا۔ اس دوران کئی اہم امور پر بحث کے ساتھ ساتھ کئی اہم تجاویز کو منظوری دی جائے گی۔
Published: 13 May 2022, 8:58 AM IST
پارٹی تنظیم پر بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اجے ماکن نے کہا، ’’کوئی بھی شخص جو 5 سال سے کسی عہدے پر فائز ہے اسے دستبردار ہو جانا چاہیے اور اس شخص کے اسی عہدے پر واپس آنے کے لیے کم از کم 3 سال کا وقفہ ہونا چاہئے۔ 5 سال سے زیادہ کسی شخص کو ایک ہی عہدے پر نہیں ہونا چاہئے۔‘‘
Published: 13 May 2022, 8:58 AM IST
کانگریس پارٹی کے ادے پور میں منعقد ہو رہے ’نو سنکلپ شیویر‘ کے آغاز سے قبل کانگریس کے اہم لیڈران پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اپنے خطاب میں سینئر لیڈر اجے ماکن نے کہا، ’’ہم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کانگریس وقت کے ساتھ تبدیل نہیں ہوئی۔ پولنگ بوتھ جوکہ سب سے نچلی سطح پر ہوتا ہے اور بلوک کمیٹی میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے، اس خلا کو پر کرنے کے لئے تجویزات طلب کی گئی ہیں۔‘‘
ماکن نے مزید کہا سروے کرنے کا کام صرف الیکشن کے وقت ہی نہیں بلکہ تمام سال جاری رہے گا، جس کی بنیاد پر انعام اور سزا کا تعین کیا جائے گا۔ نو سنکلپ میں اہم تجویزات تیار کی جائیں گی۔
Published: 13 May 2022, 8:58 AM IST
راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی ادے پور پہنچ گئی ہیں۔ دوسری جانب سونیا گاندھی صبح 11 بجے ادے پور پہنچیں گی۔
Published: 13 May 2022, 8:58 AM IST
کانگریس پارٹی کے تین روزہ ’نو سنکل چنتن شیویر‘ کا آج سے راجستھان کے اُدے پور میں آغاز ہونے جا رہا ہے۔ تقریب میں شرکت کے لئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی بذریعہ ٹرین اُدے پور پہنچ چکے ہیں۔ اسٹیشن پہنچنے پر راہل گاندھی کا لوگوں نے شاندار استقبال کیا۔
راہل گاندھی کے اُدے پور پہنچنے پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’راہل گاندھی کا خیرمقدم ہے۔ اسٹیشن پر ہزاروں لوگ آئے۔ شاندار استقبال ہو رہا ہے، لوگوں میں جوش نظر آ رہا ہے۔‘‘
Published: 13 May 2022, 8:58 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 May 2022, 8:58 AM IST