
بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ماہ میں بہار سرکاری ملازمت دینے والی سب سے بڑی ریاست بنے گی۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بیان دیا اور کہا کہ ’’یہ اتحاد فطری ہے، یہ کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ یہ اصلی مہاگٹھ بندھن ہے جس کو لالو یادو جی اور نتیش کمار نے قائم کیا تھا۔ ہم نتیش کمار کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔‘‘
تریپورہ کے اگرتلہ میں کانگریس رکن اسمبلی سدیپ رائے برمن پر آج نامعلوم لوگوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں وہ زخمی ہوئے ہیں اور ان کا اگرتلہ واقع جی بی پنت اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
نتیش کمار کی قیادت والی نو تشکیل شدہ عظیم اتحاد کی حکومت 24 اگست کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرے گی۔ وہیں اے این آئی نے ذرائع کے حوالہ سے اطلاع دی ہے، بہار کابینہ میں 16 اگست کو توسیع کی جائے گی۔
ملک کی کئی ریاستوں میں بھاری بارشوں کے درمیان معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے 2-2 افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھر، مہاراشٹر میں بھی 4-5 دن تک بارشوں کا سلسلہ بند نہیں ہو رہا ہے۔
نوئیڈا میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے بی جے پی لیڈر شری کانت تیاگی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ دوسرے دفعہ 420 کے تحت درج مقدمہ میں 16 اگست کو سماعت ہوگی۔ چھ دیگر افراد سے متعلق معاملہ میں بھی 16 اگست کو ہی سماعت کی جائے گی۔
جگدیپ ڈھنکھڑ نے ہندوستان کے 14ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا ہے۔ صدارتی محل میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے دوران صدر دروپدی مرمو نے دھنکھڑ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلوایا۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 16299 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 19431 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں اب کورونا کے 125076 کیسز فعال ہیں اور ڈیلی پازیٹوٹی ریٹ 4.58 فیصد ہو گیا ہے۔
ملک بھر میں آج بہن بھائیوں کے پیار پر مبنی تہوار ’رکشا بندھن‘ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارک باد پیش کی ہے۔ خیال رہے کہ ہندو برادری کے تہوار رکشا بندھن پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھ کر ان کے لیے دعا کرتی ہیں اور بھائی اپنی بہن سے کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اسے تحفہ دیتا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Aug 2022, 9:47 AM IST