
احمد آباد: کانگریس نے گجرات کے شہر راجکوٹ میں مہاتما گاندھی کے ذریعہ قائم تاریخی اسکول راشٹریہ شالا کے احاطے سے شراب برآمدگی کو ریاست میں شراب بندي کی بڑی ناکامی قرار دیا ہے۔ ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی کے ریاستی صدر امت چاوڑا نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ گاندھی جی کی جانب سے راجکوٹ میں 1921 میں ہندوستانی تعلیمی نظام کو فروغ دینے کے لئے شروع کئے گئے اسکول کے احاطے سے پانچ لاکھ سے زیادہ قیمت کی شراب کا پکڑا جانا انتہائی افسوس اور بدقسمتی کی بات ہے۔اس سےریاست میں شراب بندی کی مکمل ناکامی کا پتہ چلتاہے۔ واضح رہے کہ راجکوٹ کے جانگنك روڈ علاقے میں واقع راشٹریہ شالا اسکول کے احاطے سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے کل شراب کی 700 سے زائد بوتلیں برآمد کی تھیں۔
کولکاتا: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں سنیچر کی صبح سویرے مسافروں سے بھری ایک بس اور تیل کے ٹنکر کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی جس میں کم از کم چھ لوگوں کی موت اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے کچھ حالت سنگین ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ بس بہرام پور سے مالدا جارہی تھی۔ یہ حادثہ مرشد آباد ضلع میں فرقہ کے نزدیک ہوا۔ اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کونزدیکی اسپتال میں کرایا گیا ہے جہاں کچھ کی حالت سنگین ہے۔ حادثہ کے وقت بس میں بیشتر مسافر ہوئے تھے۔
مہاراشٹر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے ایوان میں کام کرنے کا تجربہ نہیں ہے، میں میدان میں لڑنے والا آدمی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ نظریاتی نااتفاقی رکھنے کا ایک الگ طریقہ ہوتا ہے۔ ایوان میں نظریاتی نااتفاقی کو غلط طریقے سے رکھا گیا، جو کہ مہاراشٹر کی روایت نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے اصولوں کا نام لے کر حلف لیا۔
سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ جب فلور ٹسٹ ہوتا ہے تو پہلے ریگولر اسپیکر کی تقرری ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قوانین کو طاق پر رکھ کر پروٹیم اسپیکر منتخب کیا گیا اور فلور ٹسٹ کروایا گیا۔ قوانین کو اور آئین کو توڑا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ گورنر کے پاس جائیں گے اور ایوان کی کارروائی کو رد کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کی حکومت پر مہاراشٹر اسمبلی میں مہر ثبت ہو گیا۔ ادھو ٹھاکرے کی حمایت میں 169 اراکین اسملی سامنے آئے جب کہ 4 اراکین اسمبلی نے کسی کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔
مہاراشٹر اسمبلی سے بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے واک آؤٹ کر دیا ہے۔ اس درمیان اسپیکر نے ایوان کے دروازے کو بند کرنے کے لیے کہا ہے۔ ایوان کے اندر فلور ٹسٹ کا عمل جاری ہے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ پروٹیم اسپیکر کی تقرری ضابطوں کے مطابق نہیں ہوا ہے۔
مہاراشٹر اسمبلی میں تھوڑی ہی دیر میں فلور ٹسٹ ہونے والا ہے جس کے بعد ’ٹھاکرے راج‘ پر مہر ثبت ہو جائے گا۔ شیوسینا، کانگریس اور این سی پی نے فلور ٹسٹ کے پیش نظر اپنے اپنے اراکین اسمبلی کو وہپ جاری کر دیا ہے اور اکثریت ثابت کرنے کے دوران موجود رہنے کے لیے کہہ دیا ہے۔ فلور ٹسٹ سے پہلے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاستی اسمبلی احاطہ میں موجود چھترپتی شیواجی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ساتھ شیوسینا کے کئی لیڈران اور کارکنان بھی موجود تھے۔
مہاراشٹر اسمبلی میں فلور ٹسٹ سے قبل شیوسینا اور این سی پی وہپ جاری کر دیا ہے۔ وہپ میں سبھی اراکین اسمبلی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آج اسمبلی میں موجود رہیں۔ ساتھ ہی وہپ میں ادھو ٹھاکرے حکومت کے حق میں ووٹنگ کرنے کی بات بھی کہی گئی ہے۔
این سی پی ترجمان نواب ملک بی جے پی لیڈر چندرکانت پاٹل کے ذریعہ ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری کو غلط ٹھہرائے جانے کے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح چندرکانت نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری درست نہیں تھی، تو اس کے لیے ذمہ دار بی جے پی ہی ہے۔ انھوں نے ہی ایسا کرنا پارلیمنٹ میں شروع کیا تھا اور اگر وہ سپریم کورٹ جاتے ہیں تو وہ اپنے ہی اراکین پارلیمنٹ کی قلعی کھولیں گے۔ نواب ملک نے ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے زیادہ تر اراکین اسمبلی کانگریس اور این سی پی سے گئے ہوئے ہیں اور وہ پرانی پارٹی مین واپس آنے کے خواہشمند ہیں۔
روسی ملٹری کیڈٹ کے ذریعہ ماسکو میں منعقد ایک پروگرام کے دوران ہندی فلم ’شہید‘ کا گانا ’اے وطن، اے وطن، ہم کو تیری قسم‘ گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کا ویڈیو انڈین آرمی کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے جو کہ وائرل ہو رہا ہے۔
لندن: برطانیہ میں پولس نے لندن برج پر حملے کو انجام دینے والے شخص کی شناخت کر لی ہے جسے دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لئے پہلے ہی مجرم ٹھہرایا جا چکا تھا۔ لندن پولس نے جمعہ کو حملہ کرنے والے شخص کی شناخت 28 سالہ عثمان خان کے طور پر کی ہے۔ پولس نے جمعہ کو بتایا کہ اس شخص نے برطانیہ کے دارالحکومت میں لندن برج پر اور اس کے قریب بہت سے لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے تصدیق کی کہ اس شخص کو موقع پر ہی گولی مار دی گئی۔
آج صبح 9.30 بجے کانگریس، شیوسینا اور این سی پی لیڈروں کی ایک میٹنگ ممبئی میں ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ کانگریس لیڈر بالا صاحب تھوراٹ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مہاراشٹر اسپیکر کے لیے کانگریس کی طرف سے نانا پٹولے امیدوار رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ آج دوپہر میں ’مہا وکاس اگھاڑی‘ کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہے۔
مہاراشٹر میں سیاست کی اٹھا پٹخ یوں تو ختم ہو گئی معلوم ہوتی ہے، لیکن اجیت پوار کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ سے ملاقات نے قیاس آرائیوں کا بازار ایک بار پھر گرم کر دیا ہے۔ دراصل اجیت پوار نے آج اپنے گھر پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرتاپ چکھلیکر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب شیوسینا کی قیادت والی ریاستی حکومت کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنا ہے۔ جانکاری کے مطابق ادھو حکومت کو دوپہر بعد تقریباً 2 بجے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہے۔ ایسے میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور اجیت پوار کے درمیان ملاقات کو کچھ لوگ سیاسی جامہ بھی پہنا رہے ہیں۔
شیوسینا، کانگریس اور این سی پی اتحاد کی ایک انتہائی اہم میٹنگ 9.30 بجے منعقد ہونے والی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سے متعلق بات چیت ہوگی۔ ساتھ ہی اسپیکر کے انتخاب سے متعلق بھی میٹنگ میں ناموں پر غور و خوض ہوگا۔ واضح رہے کہ تینوں پارٹیوں پر مشتمل ’مہا وکاس اگھاڑی‘ حکومت کو دوپہر کے وقت اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہے۔
شیوسینا-این سی پی-کانگریس اتحاد مہاراشٹر میں قابض ہو چکا ہے اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی ’مہا وکاس اگھاڑی‘ حکومت آج اسمبلی میں اکثریت ثابت کرے گی۔ اسمبلی کے ایک افسر کے مطابق اکثریت ثابت کرنے کا عمل دوپہر کے وقت ہو سکتا ہے۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ادھو ٹھاکرے کو اکثریت ثابت کرنے کے لیے 3 دسمبر تک کا وقت دیا ہے۔ این سی پی کے سینئر لیڈر دلیپ ولسے پاٹل کو جمعہ کو مہاراشٹر اسمبلی کا پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Nov 2019, 8:44 AM IST