خبریں

اہم خبر: ’گلی بوائے‘ فلم کو آسکر 2020 میں اینٹری ملی

الیکشن کمیشن کی آج ہونے والی پریس کانفرنس پر لوگوں کی نظر ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن اس پریس کانفرنس کے دوران مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

’گلی بوائے‘ فلم کو آسکر 2020 میں اینٹری ملی

ممبئی: زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی اداکاری والی فلم ’گلی بوائے‘ کو آسکر2020میں اینٹری مل گئی ہے۔ اس فلم کو ہندستان کی طرف سے ’بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کے زمرہ میں آسکر کے لئے بھیجا گیا ہے۔

فلمساز اور بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے ٹوئٹر پر فلم کے آسکر میں پہنچنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’گلی بوائے‘ کو ہندستان کی طرف سے 92ویں آسکر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ شکریہ فلم فیڈریشن اور زویا، ریما کاگتی، رنویر، عالیہ، سدھارتھ چترویدی اور فلم کے دیگر اراکین کو مبارکباد۔

اس فلم میں رنویر سنگھ نے مراد کا کردار ادا کیا ہے جو ممبئی کی جھگی میں رہنے والا رینپر ہے اور سماجی اقتصادی حالات سے اوپر اٹھ کر اسٹار بننا چاہتا ہے۔ یہ فلم اسٹریٹ رینپر ڈیوائن اور نیجی سے متاثر ہے۔ 14فروری 2019کو ریلیز ہوئی یہ فلم سپر ہٹ رہی تھی۔ خیال رہے کہ اتراکھنڈ کے ایک کسان کی زندگی پر مبنی ڈوکیومنٹری ’موتی باغ‘ بھی ڈوکیومنٹری زمرہ میں ہندستان کی اینٹری ہے۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST

رکن اسمبلی ناہید حسن کی گرفتاری کے لئے پولس کی چھاپہ ماری

اتر پردیش کے کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ناہید حسن کی گرفتاری کے لئے پولس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری حالانکہ وہ پولس کو گھر پر موجود نہیں مل سکے اور ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ ناہید حسن پر ایس ڈی ایم اور سی او کے ساتھ گاڑی چیکنگ کے دوران بدسلوکی کرنے کا الزام ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولس 4 وارنٹ لے کر ناہید حسن کے گھر پر پہنچی تھی اور چھاپہ ماری ایک گھنٹہ تک چلتی رہی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناہید حسن کو تین مرتبہ موقع دیا گیا ہے لیکن اب تک گاڑی کے کاغذات انہوں نے جمع نہیں کرائے ہیں۔ یوپی پولس نے ناہید حسن کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرائے ہیں۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST

کسانوں کو بولنے سے روکا جا رہا ہے: پرینکا

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے سنیچر کو حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو بولنے نہیں دیا جارہا ہے۔پرینکا گاندھی نے کسانوں کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیا وجہ ہے کہ کسانوں کو دہلی آ کر اپنے مطالبہ کو اٹھانے سے روک دیا جاتا ہے؟ بی جے پی حکومت اپنی مہم میں کسانوں کی بھلائی کی بات کرتی رہتی ہے۔ پھر جب اتر پردیش کا کسان کہتا ہے کہ انہیں گنے کا بقایہ چاہئے، قرض معافی اور بجلی کے دام میں کٹوتی چاہئے تو انہیں بولنے کیوں نہیں دیا جاتا؟ واضح رہے کہ مغربی اترپردیش کے گنا کسانوں نے اپنی بقایہ جات کی ادائیگی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی تک مارچ کیا ہے۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST

راجستھان: شری گنگا نگر-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے 2 کلو میٹر دائرہ میں دفعہ 144 نافذ

راجستھان میں شری گنگا نگر-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے 2 کلو میٹر کے دائرے میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ حکم ضلع کلکٹر شیو پرساد نکاتے نے جاری کیا ہے۔ یہ حکم 15 نومبر 2019 تک کے لیے ہے جو کہ شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک اثرانداز ہوگا۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST

پرانی دہلی: مینا بازار میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے چلائی تجاوزات ہٹاؤ مہم، دکاندار پریشان

پرانی دہلی واقع تاریخی جامع مسجد کے نزدیک مشہور مینا بازار میں آج تجاوزات ہٹاؤ مہم چلائی گئی۔ یہ مہم کوتوالی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ گورو ساہنی کی قیادت میں چلائی گئی جس کی وجہ سے وہاں موجود دکانداروں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST

ایک ملک، ایک الیکشن کی بات کرنے والی حکومت 3 ریاستوں میں ایک ساتھ نہیں کرا پائی الیکشن

انتخابی کمیشن کے ذریعہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں انتخاب کی تاریخوں کے اعلان کا کانگریس پارٹی نے استقبال کیا ہے۔ ساتھ ہی جھارکھنڈ میں ان دونوں ریاستوں کے ساتھ انتخاب نہیں کرائے جانے پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ دہلی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پریس سے بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ مودی حکومت ایک ملک اور ایک انتخاب کی بات کرتی ہے، لیکن مہاراشٹر اور ہریانہ کے ساتھ حکومت نے جھارکھنڈ میں انتخاب کرانے کا فیصلہ نہیں لیا۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST

مودی حکومت کے خلاف کسانوں کا زبردست احتجاج، دہلی-یو پی سرحد پر لگا ٹریفک جام

آج ہزاروں کسان مودی حکومت کی وعدہ خلافی سے ناراض ہو کر سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے دہلی-یو پی سرحد پر زبردست جام کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس جام کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا بھی سامنا ہے۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST

مختلف ریاستوں کی 64 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب 21 اکتوبر کو

انتخابی کمیشن نے کئی ریاستوں میں خالی اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، آسام، گجرات، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ اور اتر پردیش کی 64 اسمبلی سیٹوں پر 21 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہوں گے اور اس کے نتائج 24 اکتوبر کو آ جائیں گے۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST

ہریانہ اور مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو ہوں گے اسمبلی الیکشن، ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس میں ہریانہ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو دونوں ہی ریاستوں میں پولنگ ہوگی جب کہ ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن 27 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ سنیل اروڑا نے یہ بھی بتایا کہ 4 اکتوبر تک امیدوار نامزدگی کا پرچہ داخل کر سکیں گے جب کہ 7 اکتوبر تک نام واپس لے سکیں گے۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST

ہزاروں کسانوں کا ہجوم مودی حکومت کے خلاف نوئیڈا سے دہلی پہنچا

ہزاروں کسانوں نے نوئیڈا کے سیکٹر 69 واقع ٹرانسپورٹ نگر سے دہلی پہنچ گیا ہے۔ اپنے مطالبات کو لے کر کسانوں کا یہ ہجوم دہلی پہنچا ہے اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگا رہا ہے۔ کسانوں کے اس احتجاجی مظاہرہ کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کو جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی جگہ پر پولس نے ٹریفک جانے سے بچنے کے لیے بیریکیڈ وغیرہ بھی لگا رکھا ہے۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST

الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس آج، مہاراشٹر-ہریانہ الیکشن کی تاریخ کا ہو سکتا ہے اعلان

الیکشن کمیشن آج 12 بجے پریس کانفرنس کرنے والی ہے۔ اس پریس کانفرنس پر لوگوں کی نظر ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن اس پریس کانفرنس کے دوران مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Sep 2019, 9:10 AM IST