خبریں

اہم خبر: بھگوان ’شیو‘ کی شکل میں نظر آئے لالو کے بیٹے تیج پرتاپ، مندر میں کی پوجا

موقع پر دمکل کی کئی گاڑیاں موجود ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ شروعاتی جانکاری کے مطابق آگ دھیرے دھیرے کیمیکل کے ایک گودام سے بڑھتی ہوئی تیسرے گودام تک پہنچ گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لالو کے بیٹے تیج پرتاپ نے بھگوا ’شیو‘ کی شکل اختیار کی، مندر میں کی پوجا

آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو آج بھگوان شیو کا لباس زیب تن کیے ہوئے نظر آئے۔ وہ اپنی شکل و شباہت بالکل بھگوان شیو کے جیسے ہی بنائے ہوئے تھے اور پٹنہ کے ایک مندر میں انھوں نے پوجا بھی کی۔

Published: 23 Jul 2019, 9:10 AM IST

جھارکھنڈ: بی جے پی لیڈر، اس کی بیوی اور بیٹے کا گولی مار کر قتل

کھونٹی: جھارکھنڈ میں ضلع کھونٹی کے مرهو تھانہ علاقہ کے هٹگووا گاؤں میں بدمعاشوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر مانگو منڈو اور اس کی اہلیہ اور بیٹے کا گولی مار کر قتل کر دیا اور ایک دیگرخاتون کو زخمی کر دیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ رات کچھ بدمعاشوں نے بی جے پی لیڈر اور بلاک نائب صدر مانگو منڈو کے گھر دھاوا بولا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے مانگو منڈو (55) اس کی اہلیہ لكھمنی منڈو (45) اور بیٹے لپرائے منڈو (25) کو گھر سے باہر نکال کر گولی مار دی ۔ اس واقعہ میں مانگو منڈو اور لپرائے منڈو کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ گولیوں کی آواز سن کر اپنے گھر سے باہر نکلی ایک دیگر خاتون نوري منڈو کو بھی بدمعاشوں نے گولی مار کر زخمی کر دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی لكھمني منڈو کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے دم توڑ دیا ۔ نوري منڈو کو علاج کے لیے رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنس میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس کے افسران موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

Published: 23 Jul 2019, 9:10 AM IST

کشمیر پر ٹرمپ کا دعویٰ سچ ہے تو پی ایم مودی نے ملک کے مفاد کے ساتھ دھوکہ کیا: راہل گاندھی

کشمیر ایشو پر امریکی صدر کے دعویٰ کے بعد راہل گاندھی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ ’’صدر ٹرمپ نے کہا کہ پی ایم مودی نے ان سے کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرنے کو کہا ہے۔ اگر یہ سچ ہے تو پی ایم مودی نے ملک کے مفاد اور 1972 کے شملہ سمجھوتہ کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ اس معاملے میں ایک کمزور وزارت داخلہ کی تردید سے نہیں بات نہیں بنے گی۔ پی ایم کو ملک کے سامنے آ کر بتانا ہوگا کہ ان کے اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی میٹنگ میں کیا ہوا تھا۔‘‘

Published: 23 Jul 2019, 9:10 AM IST

راجیہ سبھا کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی، ٹرمپ کے بیان پر لگاتار ہو رہا ہنگامہ

راجیہ سبھا کی کارروائی ٹرمپ کے بیان پر ہنگامہ کی نذر ہو رہی ہے۔ پہلے تو کارروائی 12 بجے کے لیے ملتوی ہوئی اور پھر یہ کارروائی 2 بجے کے لیے ملتوی ہو گئی۔

Published: 23 Jul 2019, 9:10 AM IST

ٹرمپ کے بیان پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، کارروائی 12 بجے تک ملتوی

کشمیر معاملہ پر ٹرمپ کے ذریعہ دیے گئے بیان کو کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا میں پرزور طریقے سے اٹھایا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اس سلسلے میں صفائی دینے کے لیے کہا۔ کانگریس اراکین پارلیمنٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ایم مودی نے ٹرمپ سے کشمیر معاملہ پر کوئی بات نہیں کی اور کشمیر کا ایشو ہند-پاک کا دو فریقی ایشو ہے اور اس میں کوئی تیسرا ثالث نہیں۔ وزیر خارجہ نے ایشو کو سیاسی نہ بنائے جانے کی بات بھی کہی۔ ان باتوں کے درمیان راجیہ سبھا چیئرمین اور نائب صدر جمہوریہ نے کانگریس اراکین پارلیمنٹ سے سوال کیا کہ ٹرمپ پر بھروسہ ہے اور حکومت پر نہیں؟ انھوں نے مزید کہا کہ ایسی بحث سے ملک کمزور ہوتا ہے۔ ونکیا نائیڈو کی بات سن کر کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ کشمیر پر بیان امریکی صدر نے دیا ہے، کسی وزیر خارجہ یا خارجہ سکریٹری نے نہیں۔ اس لیے ٹرمپ کے بیان پر صفائی بھی پی ایم نریندر مودی کو ہی دینی چاہیے۔

Published: 23 Jul 2019, 9:10 AM IST

کشمیر معاملہ پر ٹرمپ کے بیان سے تنازعہ، کانگریس نے پیش کیا لوک سبھا میں تحریک التوا

کشمیر معاملہ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پر تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ کے سریش اب اس سلسلے میں لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پی ایم نریندر مودی نے ان سے کشمیر معاملہ پر ثالثی کے لیے کہا ہے۔

Published: 23 Jul 2019, 9:10 AM IST

مہاراشٹر: بھیونڈی میں کیمیکل گودام میں زبردست آگ، دمکل کی کئی گاڑیاں موقع پر

مہاراشٹر کے بھیونڈی میں ایک کیمیکل گودام میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ موقع پر دمکل کی کئی گاڑیاں موجود ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ شروعاتی جانکاری کے مطابق آگ دھیرے دھیرے کیمیکل کے ایک گودام سے بڑھتی ہوئی تیسرے گودام تک پہنچ گئی ہے۔

Published: 23 Jul 2019, 9:10 AM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jul 2019, 9:10 AM IST